نماز کی ساری رکعات میں بسم اللہ پڑھنا کیسا ہے
اَلسَلامُ علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک سوال ہے کہ نماز کی ہر رکعت میں بسم اللہ پڑھنا کیسا ہے اور مسجد میں باتیں کر نا کیسا ہے اس سوال کا جواب عنایت فرماءیں حضرت مہربانی ھو گی
سائل محمد یونس رضوی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
الجواب الاول ۔ نماز کی ہر رکعت کے شروع میں بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنا سنت ہےجیساکہ نورالایضاح میں ہےالتسمیة اول کل رکعة فی سننھا(الصلوة)صفحہ 73الجواب الثانی ۔ سیدی سرکاراعلیٰ حضرت فرماتےہیں کہ دنیا کی باتوں کے لیےمسجد میں جاکر بیٹھنا حرام ہے اشباہ ونظاٸرمیں فتح القدیرسےنقل فرمایا مسجد میں دنیا کا کلام نیکیوں ایسےکھاتا ہے جیسےآگ لکڑی کو کھاجاتی ہے یہ مباح باتوں کاحکم ہےپھراگرباتیں خود بری ہوٸیں تواس کاکیاذکرہےدونوں سخت حرام اور حرام موجب عذاب شدید ہےفتاوی رضویہ جلد8 صفحہ 112البتہ دینی گفتگو کر سکتے ہیں جیسے وعظ ونصیحت درس وغیرہمگر افسوس کہ اس زمانے میں مسجدوں میں کو لوگوں نے چوپال بنا رکھا ہے یہاں تک کہ بعضوں کو مسجد میں گالیاں بکتے دیکھا گیا ہے العیاذباللہ اللہ تعالی سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے.آمین
واللہ اعلم بـاالـــــــصـــــــــواب
عبیداللہ بریلوی خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج بریلی شریف یوپی
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ