Headlines
Loading...
اقتداء کے کنتے شرائط ہیں اور کون کون سے ہیں

اقتداء کے کنتے شرائط ہیں اور کون کون سے ہیں


               السلام علیکم ورحمةاللہ وبرکاته 

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اقتداء کی شرط کتنی ہیں اور کیا کیا ہیں برائے مہربانی مکمل طور پر جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی 

محمد دلکش رضا قادری خطیب وامام رضاجامع مسجدماٹی گاڑا سلی گوڑی ویسٹ بنگال
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
          وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ 

                 الجواب بعون الملک الوہاب 

اقتداء کی تیرہ (13) شرطیں ہیں (1) نیت اقتداء (2) اور اس نیت اقتداء کا تحریمہ کے ساتھ ہونا یا تحریمہ پر مقدم ہونا بشرطیکہ صورت تقدم میں کوئی اجنبی نیت و تحریمہ میں فاصل نہ ہو (3) امام و مقتدی دونوں کا ایک مکان میں ہونا (4) دونوں کی نماز ایک ہو یا امام کی نماز نماز مقتدی کو متضمن ہو (5) امام کی نماز مذہب مقتدی پر صحیح ہونا (6) اور امام و مقتدی دونوں کا اسے صحیح سمجھنا (7) عورت کا محاذی نہ ہونا (8) مقتدی کا امام سے مقدم نہ ہونا (9) امام کے انتقالات کا علم کا علم ہونا (10) امام کا مقیم یا مسافر ہونا معلوم ہو (11) ارکان کی ادا میں شریک ہونا (12) ارکان کی ادا میں مقتدی امام کے مثل ہو یا کم (13) یونہی شرائط میں مقتدی کا امام سے زائد نہ ہونا بحوالہ بہار شریعت جلد :3/ص:562/563/ امامت کا بیان مجلس المدینۃ العلمیۃ دعوت اسلامی -

                   واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 

کتبہ اسرار احمد نوری بریلوی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکہنڈ. 24اپریل ---2028---بروز جمعہ

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ