Headlines
Loading...
(کیا ستر ہزار کلمہ پڑھ کر ایصال کرنا درست ہے)

(کیا ستر ہزار کلمہ پڑھ کر ایصال کرنا درست ہے)


           السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ جو عورتیں شوہر کے انتقال کے بعد عدت میں سوا لاکھ کلمہ طیبہ پڑھتی ہیں مردے کی مغفرت کے لئے یا یہ درست ہے؟ نیز یہ بھی بتا ئیں کہ کلمہ شری مکمل پڑھنا ہے یا صرف کل الہ الا اللہ تک کچھ عورتیوں کا کہنا ہے کہ صرف لالہ الا اللہ تک پڑھنا ہے کیا یہ درست ہئے؟بینوا توجروا

       المستفتی:حافظ نسیم احمد اشرفی بنا رس
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
       وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و بر کا تہ 

              الجواب بعون الملک الوہاب 

 احادیث طیبہ میں سوا لاکھ نہیں بلکہ ستر ہزار کا ذکر ہے(ہو سکتا ہے کسی حدیث میں سوا لاکھ کا بھی ذکر ہو) نیز یہ بھی ہے کہ صرف عورت عدت میں ہی نہیں پڑھ سکتی بلکہ جب چا ہے جو چاہے پڑھے خواہ مرد ہو یا عورت یا بچہ انقال سے پہلے اور بعد بھی پڑھ سکتے ہیں یونہی تیجہ،دسواں، بیسواں،چا لیسواں،سالانہ،وغیرہ کے موقع پر کرسکتے ہیں امید ہے کہ اللہ تعالیٰ جل شانہ اس کلمہ کی برکت سے مردے کی مغفرت فرما دیگا۔بیا ن کیا جا تا ہے کہ ایک شخص نے اپنی لڑکی کے انتقال کے بعدخواب میں دیکھا کی وہ علیل ہے اور بر ہنہ (ننگی)ہے اور ایسا کئی با ر دیکھا پھر اعلی حضرت رضی اللہ عنہ سے استفتا ء کیا تو اعلیٰ حضرت رضی اللہ عنہ فر ما یا کہ ستَّر ہزار مرتبہ کلمہ شریف پڑھ کر بخش دیا جائے ان شاء اللہ تعا لیٰ پڑھنے والے اور جس کو بخشا جا ئے دونوں کے لئے ذریعہ نجا ت ہو گا۔پھر فرما یا شیخ اکبر محی الدین ابن عر بی علیہ الر حمہ ایک جگہ دعوت میں تشریف لے گئے آپ نے دیکھا کہ ایک لڑکا کھا نا کھا رہا ہے کھا نا کھا تے ہو ئے دفعۃً رو نے لگا وجہ دریا فت کر نے پر کہا کہ میری ما ں کو جہنم کا حکم ہواہے اور فرشتے اسے لئے جا تے ہیں (لڑکا اس شہر میں کشف میں مشہور تھا)حضرت شیخ اکبر محی الدین ابن عر بی علیہ الرحمہ کے پاس کلمہ شریف ستّر ہزار مرتبہ پڑھا ہوا محفو ظ تھا آپ نے اس کی ماں کو دل میں ایصا ل ثواب کردیا فو راً وہ لڑ کا ہنسا آپ نے ہنسنے کا سبب در یا فت فرما یا لڑکے نے جوا ب دیا کہ حضور میری ما ں کو فرشتے جنت کی طرف لئے جا رہے ہیں،شیخ اکبر علیہ الرحمہ نے ارشاد فر مایا اس حدیث کی تصحیح مجھے اس لڑکے کے کشف سے ہوا اور اس لڑکے کی کشف کی تصدیق اس حدیث سے۔ (الملفوظ حصہ اول ۲۷)مذکورہ واقعہ سے معلوم ہوا کہ /ستر ہزارکلمہ شریف پڑھ کر ایصال ثوا ب کر نے سے مغفرت ہو سکتی ہے مگر کلمہ سے مراد پورا کلمہ ہیے نہ کہ صرف لا الہ الا اللہ۔ واللہ اعلم بالصواب نوٹ:۔بعض لوگ چنے پر کلمہ شریف پڑھوا تے ہیں اس لئے فقیر نے وزن کرکے گنتی کی ہے تو ستر ہزاردانہ تقریبا۱۳/ کلوچنامیں رہتا ہے،موت،کفن،دفن کے متعلق مزید معلومات کے لئے فقیر کا رسالہ بستر علات سے قبر تک کا مطالعہ کریں۔
               کتبہ فقیر تاج محمد قادری واحدی 

۲۵/ شعبان المعظم ۱۴۴۱؁ ہجری ۲۰/ اپریل ۰۲۰۲؁ عیسوی بروز سوموار

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ