السلام علیکم و رحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ.
کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ خطبۂ جمعہ مائک سے پڑھنا جائز ہے یا نہیں ؟ برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی.
سائل : محمد قطب الدین رضوی بلرام پوری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
: خطبہ چاہے جمعہ کا یا عیدین و نکاح کا مائک سے پڑھ سکتے شرعا کوئی قباحت نہیں - جیساکہ فتاوی بریلی میں ہے کہ " خطبہ خواہ جمعہ یا عیدین یا نکاح کا ہو مائک پر پڑھ سکتے ہیں شرعا کوئی قباحت نہیں " اھ (ص:205/ اعلحضرت نیٹ ورک )
واللہ تعالیٰ اعلم
کتبہ اسرار احمد نوری بریلوی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ
ایک تبصرہ شائع کریں
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ