اہم اعلان
دار الافتاء میں آپ کا خیر مقدم ہے۔ اپنے شرعی سوالات کے مستند جوابات کے لیے رابطہ فرمائیں۔
شرعی فتویٰ

کیا آئنہ کے سامنے نماز پڑھ سکتے ہیں؟؟؟


              السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا آئنہ کے سامنے نماز پڑھ سکتے ہیں شریعت کے روشنی میں جواب عنایت فرمائیں شکریہ کا موقع دیں

            سائل حبیب الرحمن سنت کبیر نگر
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
        و علیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون ملک الوھاب اللھم ھدایةالحق والصواب 

جی آئینہ کے سامنے نماز پڑھ سکتے ہیں کیوں کہ وہ تصویر کے حکم میں نہیں ہے حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ آئینہ سامنے ہو تو نماز میں کراہت نہیں کہ سبب کراہت تصویر ہے اور وہ یہاں موجود نہیں اور اگر اس کو تصویر کا حکم دیں تو آئینہ کا رکھنا بھی مثل تصویر ناجائز ہوجائے حالانکہ باالاجماع جائز ہے اور حقیقت امر یہ ہے کہ وہاں تصویر ہوتی ہی نہیں ہے بلکہ خطوط شعائی آئینہ کی صقالت کی وجہ سے لوٹ کر چہرہ پر آتے ہیں گویا یہ شخص اپنے کو دیکھتا ہے نہ یہ کہ آئینہ میں اسکی صورت چھپتی ہے فتاوی امجدیہ اول ص ١٨٤ الحاصل آئینہ کے سامنے نماز بلاکراہت ہوجائے گی 

                  واللہ تعالی اعلم باالصواب

 انیس الرحمن حنفی رضوی بہرائچ شریف یوپی الھند

دار الافتاء میں اپنا شرعی سوال ارسال کریں

اپنا مسئلہ تحریر کریں، ان شاء اللہ جلد جواب دیا جائے گا

فہرستِ ابواب و کتبِ فقہ

موضوع اور زمرے کے اعتبار سے فتاویٰ کی فہرست