نکاح پڑھانے کے لئے کیا کلمہ شرط ہے؟؟؟
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
علماۓ کرام کی بارگاہ میں سوال عرض ھے جواب عنایت فرماٸیں سوال یہ ھے کہ کیا نکاح پڑھانے کیلیۓ کلمہ شریف شرط ھے اگر کلمہ پڑھانا بھول گیا تو کیا نکاح ھو گیا یا نہیں ھوا حوالہ کے ساتھ تصلی بخش جواب عنایت فرماٸیں مہربانی کرم نوازش ھوگی
سگِ در بارگاہ تاج الشریعہ الفقیر محمد اختر رضا قادری سیوان
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
الجواب بعون الملک الوہاب
صورت مستفسرہ میں نکاح کے وقت دولھاودلہن کوکلمہ طیبہ پڑھاناشرط نہیں بلکہ مستحب ہےشراٸط نکاح یہ ہےعاقل ہونا،بالغ ہونا،گواہوں کاہونا،مذکورہ شراٸط میں کلمہ وغیرہ کاذکرنہیں نہیں ہےبہارشریعت حصہ ٧صفحہ ١١ ناشرمکتبة المدینة دھلی اب اگرکوٸی کلمہ وغیرہ نہ پڑھاۓ بلکہ ایجاب وقبول گواہوں کی موجودگی میں کرادےتونکاح منعقدہوجاۓگارہی بات کلمہ وغیرہ کی تواس تعلق سےعلمائے کرام فرماتے ہیں کہ دولہا دلہن کو ایجاب و قبول سے پہلے کلمہ ایمان مجمل و مفصل وغیرہ پڑھنا باعث برکت اور نزول رحمت کا سبب ہے
واللہ اعلم تعالیٰ باالصواب
عبیداللہ بریلوی خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج بریلی شریف
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ