حالت روزہ میں قے آئی اسکے بعد کھانا کھا لیا تو قضاء کرے یا کفارہ ادا کرے گا

         السلام علیکم ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلے میں کہ بعض لوگ گمان کرتے ہیں کہ الٹی سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے حالانکہ کہ مسئلہ یہ کہ اگر خود بخود الٹی ہو اور منہ بھر ہو تو روزہ نہیں ٹوٹتا اب اگر کوئی مسئلہ کی جانکاری نہ ہونے کے بنا پر الٹی ہونے کے بعد کھا پی لے یہ گمان کرتے ہوئے کہ اب تو روزہ ٹوٹ ہی گیا ہے تو چلو کھا لیتے ہیں اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ ایسا شخص روزے کی قضاء کرے گا یا کفارہ ادا کریگا فقط والسلام 

            المستفتی رئیس احمد سبحانی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
            وعلیکم السلام ورحمت اللہ و برکاتہ 

                الجواب بعون الملک الوھاب

صورت مذکورہ میں صرف قضا لازم ہے ۔کفارہ لازم نہیں جیسا کہ حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فر ماتے ہیں بھول کر کھایا پیا یا جماع کیا تھا یا نظر کرنے سے انزال ہوا تھا یا احتلام ہو ا یا قے ہوٸی اور ان سب صورتوں میں یہ گمان کیا کہ روزہ جاتا رہا اب قصدا کھا لیا تو صرف قضا فرض ہے (بہار شریعت حصہ پنجم صفحہ ٩٨٩) 

                  واللہ اعلم بالصواب 

کتبہ محمد کلیم نوری ،استاذ مدرسہ اسلامیہ اہل سنت حشمت العلوم رامپور کٹرہ ،ضلع بارہ بنکی
🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق مزید سوال پوچھیں:
✕

🕌 اوقاتِ نماز

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد
✕

🧭 سمتِ قبلہ (خانہ کعبہ کا اصل رخ)

شمال (North 0°) سے کعبہ شریف کی اصل ڈگری:
272° مغرب
مقام: برصغیر / بھارت (عین کعبہ بیرنگ)
N (شمال)
S (جنوب)
E (مشرق)
W (مغرب)
طریقہ: اپنے موبائل کو شمال (North) کی سمت سیدھا کریں۔ ہری سوئی قبلہ شریف (مغرب) کی طرف رخ کرے گی۔
✕

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

✕

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0