Headlines
Loading...
عید کی نماز کون کون پڑھا سکتا ہے؟؟؟

عید کی نماز کون کون پڑھا سکتا ہے؟؟؟

            السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسلہ کے بارے میں کی عیدالفطر اور عیدالاضحی کی نماز کون کون پڑھا سکتا ہے

   السائل محمد طالب اشرفی سلطانپور یوپی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
           وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

                الجواب بعون الملک الوہاب 

جمعہ, عید الفطر اور عید الاضحٰی کی نماز ہر وہ شخص پڑھا سکتا ہے جو دوسرے شرائط امامت کے ساتھ ساتھ سلطان اسلام یا اسکا نائب یا اسکا ماذون (جسکو سلطان اسلام یا اسکے نائب سے اجازت ہو) اور ان میں کوئی نہ ہو تو ضرورت کے وقت جسکو عام نمازی مقرر کرلیں -جیساکہ مجدد اعظم سیدی سرکار اعلی حضرت الشاہ امام احمد رضا خان محدث بریلوی رضی عنہ ربہ القوی فتاوی رضویہ شریف میں ارشاد فرماتے ہیں کہ جمعہ و عیدین کا امام ہر شخص نہیں ہوسکتا وہی ہوگا جو سلطان اسلام ہو یا اس کا نائب یا اس کا ماذون اور ان میں کوئی نہ ہو تو بضرورت جسے عام نمازی امام جمعہ مقرر کرلیں " اھ (ج:8/ص:442/ جمعہ کا بیان / دعوت اسلامی)اور شرائط امامت چھ ہیں (1) اسلام (2) بلوغ (3) عاقل ہونا (4) مرد ہونا (5) قرأت (6) معذور نہ ہونابحوالہ بہار شریعت ح:3/ص:561/ امامت کا بیان / مجلس المدینۃ العلمیۃ دعوت اسلامی اور نور الایضاح میں ہے کہ و شروط صحۃ الامامۃ للرجال الاصحاء ستۃ اشیاء الاسلام والبلوغ والعقل والذکورۃ والقرأۃ والسلامۃ من الاعذار " اھ( ص:79/ باب الامامۃ / مجلس البرکات) اور دور حاضر میں اعلم علماء بلد یعنی وہاں ضلع کا سب سے بڑا سنی صحیح العقیدہ عالم ہی سلطان اسلام کا قائم مقام ہے اعلم علماء بلد جسکو جمعہ و عیدین کے امام مقرر کردے وہ امام امام ماذون ہے اور عالم کی موجودگی میں عوام کو یہ اختیار نہیں کہ وہ چند لوگ ملکر جسکو چاہیں امام مقرر کرلیں جیساکہ حضور علامہ عبد الغنی نابلسی قدس سرہ القوی حدیقۂ ندیہ میں تحریر فرماتے ہیں کہ اذا خلا الزمان من سلطان ذی کفایۃ فالامور مؤکلۃ الی العلماء و یلزم الامۃ الرجوع الیھم و یصیرون ولاۃ فاذا عسر جمعھم علی واحد استقل کل قطر باتباع علمائہ فان کثروا فالمتبع اعلمھم فان استووا اقرع بینھم " اھ( حدیقۂ ندیہ ج:1/ص:240/ مصری )

کتبہ اسرار احمد نوری بریلوی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ 22---مئی ---2020---بروز جمعہ

2 تبصرے

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ