کیا معتکف مسجد کی چھت پر سونے جا سکتا ہے
السلام علیکم ورحمت اللہ تعالیٰ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس بارے میں کہ معتکف گرمی کی شدت کی وجہ سے مسجد کی چھت پر سونے کے لیے جا سکتا ہے یا نہیں. اور مسجد کے احاطے میں ٹہل سکتا ہے کہ نہیں ۔بحوالہ جواب عنایت فرمائیں اور عند اللہ ماجور ہوں
سائل مشتاق احمد رضوی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمةاللہ و برکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
معتکف ہو یا غیر معتکف دونوں کے لیے بلا ضرورت مسجد کی چھت پہ چڑھنا مکروہ اور خلاف ادب ہے۔اگر واقعی شدت کی گرمی ہے اور مسجد میں بجلی وغیرہ کا انتظام نہیں ہے کہ پنکھا چلا کر آرام کرسکے تو وہ چھت پہ سونے کے لیے جا سکتا ہے شرط یہ ہے کہ چھت پر جانے والی سیڑھیاں مسجد کے احاطہ کے اندر سے جاتی ہوں۔اور اگر چھت پر جانے والی سیڑھیاں مسجد کے احاطے کے باہر سے جاتی ہوں تو معتکف کے لیے چھت پہ جانا جاٸز نہیں ہے اگر جاےگا تو اعتکاف ٹوٹ جاےگا۔مسجد کے احاطہ میں ٹہلنے میں کوٸی حرج نہیں ۔بحوالہ مساٸل اعتکاف۔
واللہ تعالی اعلم بالصواب
کتبہ:محمد کلیم نوری ،خادم مدرسہ اسلامیہ اہل سنت حشمت العلوم رامپور کٹرہ ، ضلع بارہ بنکی ٢٢/رمضان ١٤٤١
Masha allah
جواب دیںحذف کریں