Headlines
Loading...
نماز چاشت کا وقت کیا ہے اور کون سی صورتیں پڑھنی چاہیئے؟ ؟؟

نماز چاشت کا وقت کیا ہے اور کون سی صورتیں پڑھنی چاہیئے؟ ؟؟


            السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

حضرت نماز اوابین کی رکعت کتنی ہے اور کون سی سورہ پڑھنی ہے اور نماز چاشت کا وقت اور کون سی سورہ پڑھنی چاہیے نماز اشراق کا بھی رکعت اور سورہ بتائیں کسی کو بتانا ہے رہنمائی فرمائیں فقط والسلام 

ناچیز حافظ نسیم احمد بنارسممبر آف گروپ یارسول اللہﷺ
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
         وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

             الجواب بعون الملک الوہاب 

صلوٰةالاوابین مستحب ہے یہ مغرب کےبعد چھ رکعات پڑھی جاتیں ہیں چھ رکعات کی نیت کرکےایک بارہی پڑھسکتےہیں بشرطیکہ ہردورکعت پرقعدہ ہو مگردودورکعت کرکےپڑھنامستحب ہے (درمختارردالمحتار)بحوالہ قانون شریعت حصہ ١صفحہ ٩٩) نمازاشراق .. یہ سنّت(مستحب)ہے نماز فجر پڑھ کر درود شریف پڑھتا رہے جب سورج ذرا اونچا ہو جائے یعنی کم سے کم نکلنے کے بعد بیس منٹ گزر جائیں تو دو رکعت پڑھےالمرجع السابق صفحہ ١٠٠نمازچاشت .. یہ بھی سنّت(مستحب)ہےکم ازکم دورکعت اور زیادہ سے زیادہ بارہ رکعتیں ہیں اور بارہ ہی افضل ہیں اس کا وقت سورج کے اچھی طرح اونچے ہونے کے بعد سے ضحوہ کبریٰ کے شروع ہونے تک ہے (یعنی وقت مکروہ سے پہلے جسکو عام طور سےزوال کہتےہیں) لیکن بہتر وقت چوتھاٸی دن چڑھےہے(المرجع السابق)رہی بات ان نفل نمازوں میں قرت کی توقرآن میں جہاں سےمیسرآۓ پڑھے تنبیہ یہ ساری نمازیں نوافل ہیں اور نوافل وہ پڑے جس کی نماز فرض ادا ہوچکی ہوں اور جس کے ذمہ قضاباقی ہوں وہ نفل کےبجائے عمر قضا پڑھےکیونکہ حدیث شریف میں ہے کہ جس کی فرائض پورے نہیں ہوئے اس کے نوافل مقبول نہیں 

                 واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 

عبیداللہ بریلوی خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج بریلی شریف یوپی

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ