Headlines
Loading...
نماز تراویح میں تیسری رکعت کے لئے کھڑا ہو گیا تو کیا حکم ہے ؟؟؟

نماز تراویح میں تیسری رکعت کے لئے کھڑا ہو گیا تو کیا حکم ہے ؟؟؟


            السلامُ علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ

اگر کسی نے نماز تراویح میں دو رکعت کے بجائے تیسری رکعت میں سلام پھیر دیا تو کیا حکم ہے شریعت کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔

             سائل عارف رضا کانپوری یوپی
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
           وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

              الجواب بعون الملک الوھاب

اگر کسی نے نماز تراویح میں دوسری رکعت پر سلام پھیرنے کے بجائے غلطی سے تیسری رکعت پر قعدہ کیا اور سلام پھیرا تو نماز نہ ہوئی بلکہ دوبارہ پڑھنا ہوگا ہاں اگر چار رکعت مکمل کرلیتا تو نماز ہوجاتی جبکہ دو پر قعدہ کیا ہو ورنہ دوہی رکعت ہوگیابو العلاء حضور صدر الشریعۃ علامہ امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں کہ تراویح کی بیس رکعتیں دس سلام سے پڑھے یعنی ہر دو رکعت پر سلام پھیرے اور اگر کسی نے بیسوں پڑھ کر آخر میں سلام پھیرا تو اگر ہر دو رکعت پر قعدہ کرتا رہا تو ہو جائے گی مگر کراہت کے ساتھ اور اگر قعدہ نہ کیا تھا تو دو رکعت کے قائم مقام ہوئیںبہار شریعت جلد اول حصہ چہارم صفحہ ٦٨٩  عام کتب فقہ

                 واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

العبد محمد عمران القادری التنویری غفرلہ ١٣ رمضان المبارک ١٤٤١  ٧ مئی ٢٠٢٠

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ