Headlines
Loading...
کسی حافظ قرآن یا عالم دین کو جاہل کہنا کیسا ہے؟؟؟

کسی حافظ قرآن یا عالم دین کو جاہل کہنا کیسا ہے؟؟؟


            اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

کیا فرماتے ہیں علماٸے کرام و مفتیان کرام اس مسٸلہ ذیل کے بارٸے میں کہ کسی بھی حافظ قرآن کو یا کسی عالم دین کو جاہل کہنا کیسا ہےجواب عنایت فرماکر شکریہ کا موقع عنایت کریں

ساٸل۔محمد قمرالدین قادری بمقام گیناپور ضلع بہراٸچ شریف یوپی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
          وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته

               الجواب بعون الملک الوہاب

 اگر کوئی شخص کسی عالم دین کو یا حافظ قرآن کو اس لئے جاہل کہتا ہے کہ جو حافظ قرآن یا عالم دین شرعی مسائل اکثر غلط بیان کرتا رہتا ہے تو اسے جاہل کہنے میں کوئی شرعی قباحت نہیں کیوں کہ جو عالم دین یا حافظ قرآن شرعی مسائل اکثر غلط بیان کرے اور رجوع کر نے کے لئے کہا جائے تو ہٹ دھرمی کرے تو ایسا شخص لعنتی ہے اور اسے جاہل کہہ سکتے ہیں؛  البتـــــــہ اگرکوئی شخص اسے صرف اس لئے جاہل کہتا ہے کہ اس نے علم دین علم حدیث علم قرآن حاصل کیا؛ ہے تو یہاں جاہل کہنے والے پر حکم کفر لگے گا سنی صحیح العقیدہ علما ٕ کرام قابل عزت و احترام ہیں عالم دین کی توہین نفاق کی علامت ہے احادیث مبارکہ میں علماء حق کی بےشمار فضائل مذکور ہے اور علماء کرام کی توہین پر وعید وارد ہیں جیسا کہ حدیث پاک میں (عن عبادة بن الصامت رضی اللہ عنہ قال : قال رسول اللہ ﷺ لیس من امتی من لم یعرف لعا لمنا حقہ)حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہیکہ رسول اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا جو ہمارے عالم کا حق نہ پہچانے وہ میرے امت میں سے نہیں٬اعلی حضرت امام احمد رضا خان محدث بریلوی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں اگر عالم کو کوٸی اس لٸے برا کہتا ہیکہ وہ عالم ہے تو یہ صریح کفر ہے اور اگر بوجہ علم اسکی تعظیم فرض جانتا ہے مگر اپنی کسی دینوی خصومت کے باعث برا کہتا ہے گالی دیتا اور تحقیر کرتا ہے تو سخت فاسق وفاجر ہے اور بے سبب رنج رکھتا ہے تو مریض القلب خبیث الباطن ہے اور اس کا کفر کا اندیشہ ہے ( جامع الاحادیث جلد دوم صفحہ ١٧٢ ) کتاب العلم فضیلت علماء شبیر برادرز لاہور وھکذا فی فتاوی رضویہ جلد ۲۱ صفحہ ۱۲۹ رضا فاؤنڈیشن لاہورنیز فتاوی رضویہ میں ہے :من قال للعالم عویلم فقد کفر جو کسی عالم کو حقارت سے "مولویا" کہے کافر ہے ۔جلد ۱۴ صفحہ ۶۱۲ رضا فاؤنڈیشن لاہور 

                       واللہ اعلم باالصواب

کتبــــــــــــــــــــــــــہ محمـــد معصـوم رضا نوری عفی عنہ منگلور کرناٹک انڈیا۱۰/ رمضان المبارک ۱۴۴۱؁ ہجری ۴ / مئی ۰۲۰۲؁ عیسوی بروز سوموار

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ