5.03.2020

رمضان میں وتر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھنا ہے یا نہیں


           السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

علماء کرام کے بارگاہ ایک سوال ہے کہ رمضان میں تراویح کے بعد جو وترنمازہوتی ہے اس میں مقتدی دعاۓقنوت پڑھے یہ نہیں حوالے کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی حضرت 

کمال اختر رضوی لوٹناڑا فخر پور بہرائچ شریف یو پی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
        وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

             الجواب بعون الملک الوہاب 

صورت مسٶلہ میں مقتدی کو دعائے قنوت پڑھنا واجب ہے چاہے وہ جماعت سے پڑھے یا تنہا پڑھےجیسا کہ حضور صدر الشریعہ رحمتہ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں کہ وتر میں دعائے قنوت کا پڑھنا واجب ہے اورآہستہ پڑھےاب وہ چاہے امام ہو یا منفرد ہو یا مقتدی ہو ادا ہو یا قضاء رمضان میں ہویااور دونوں میںاور آگے تحریر فرماتے ہیں کہ قنوت وتر میں مقتدی امام کی متابعت(یعنی امام کےساتھ قنوت پڑھے) کرے اگر مقتدی قنوت سے فارغ نہ ہوا تھا کہ امام رکوع میں چلا گیا تو مقتدی امام کا ساتھ دے(یعنی مقتدی بھی امام کےساتھ رکوع میں چلاجاۓ) اور اگر امام نے قنوت نہ پڑھی اور رکوع میں چلاگیا اور مقتدی نے ابھی کچھ نہ پڑھا تو مقتدی کو اگررکوع فوت ہونے کا اندیشہ ہو جب تو رکوع کرے ورنہ قنوت پڑھ کررکوع میں جاۓ(البتہ امام بھول کر کے بغیر دعائے قنوت پڑھے رکوع میں چلا گیا تو سجدہ سہولازم ہوگا) بہار شریعت حصہ چہارم صفحہ (وترکابیان)ناشرمکتبةالمدینةدھلی

                واللہ تعالی اعلم بالصواب 

عبیداللہ بریلوی خادم تدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج بریلی شریف یوپی

ایک تبصرہ شائع کریں

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ

Whatsapp Button works on Mobile Device only