Headlines
Loading...
جمعہ کے دن بعد نماز غسل کرنا کیسا ہے ؟؟؟

جمعہ کے دن بعد نماز غسل کرنا کیسا ہے ؟؟؟


             السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسٔلہ کے بارے میں کہ کیا جمعہ کے دن جمعہ سے پہلے اور جمعہ کے بعد غسل کرنا کیسا ہے بہت لوگ کہتے ہیں کہ جمعہ کے دن جمعہ سے پہلے غسل کرنا چاہیے مفصل جواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی مع حوالہ کے ساتھ ارسال کریں؟

       سائل اقبال انصاری گڑھوا جھارکھنڈ
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
           وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

               الجواب بعون الملک الوہاب 

جس پر غسل.فرض ہے اس کو جمعہ سے قبل کرنا ضروری ہے اور بعد میں کرےگا تو جمعہ چھوٹنے کہ وجہ سے گنہگار ہوگا ہاں اگر غسل فرض نہیں تو قبل جمعہ غسل کرنا سنت ہے اور اس کی بڑی فضیلت ہے اور حدیث شریف سے ثابت ہے عن عبداللّٰہ بن عمررضی اللہ عنھماان رسول اللہ ﷺقال اذاجا۶کم الجمعةفلیغتسل ترجمہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنھماسےروایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم جمعہ کے لئے آٶ تو غسل کرو(یعنی غسل کرکے آؤ) نزھة القاری شرح صحیح البخاریجلد٣کتاب الجمعہ صفحہ ٣١٩ اس حدیث مبارکہ سے یہ واضح ہوگیا کہ غسل کرنے میں جو فضیلت ہے وہ جمعہ سے پہلے ہے نہ کہ بعد میںیونہی بعد جمعہ کوئی ناپاک ہوگیا تو اب بھی اس کو غسل.کرنا ضروری ہوگا کیونکہ نماز عصر قضا نہ ہو ہاں اگر ناپاک نہیں ہے تو ضروری نہیں کیا تو ٹھیک نہ کیا جب بھی حرج نہیں

              .واللہ ورسولہ اعلم باالصواب 

عبیداللہ بریلوی خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج بریلی شریف یوپی

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ