Headlines
Loading...
کیا چاول سے صدقہ فطر ادا کر سکتے ہیں یا نہیں؟؟ ؟

کیا چاول سے صدقہ فطر ادا کر سکتے ہیں یا نہیں؟؟ ؟


              الســـلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا چاول سے صدقہ فطر ادا کر سکتےہیں  مفصل جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی

           سائل محمد ساجد رضا رضوی گونڈہ
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::/:/:::::
          وعليكم السلام و رحمۃ اللّٰہ تعالیٰ و برکاتہ

                الجواب بعون الملک الوھاب

جیساکہ فقیہ اعظم ھند حضور صدرالشریعہ بدرالطریقہ علیہ الرحمۃ و الرضوان اپنی کتاب مشہور نمازنہ بہار شریعت میں تحریر فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص گیہوں، جو، کھجور، اور منقیٰ، کے علاوہ دوسری چیز فطرہ میں دینا چاہے تو دے سکتا ہے مثلاً چاول، جوار، باجرہ، وغیرہ دوسرا غلہ صدقہ فطر میں دینا چاہے تو قیمت کا لحاظ کرنا ہوگا یعنی وہ چیز آدھے صاع گیہوں، یا ایک صاع جو، کی قیمت کی ہو۔ یہاں تک کہ روٹی دیں تو اس میں بھی قیمت کا لحاظ کیا جائیگا اگرچہ گیہوں، یا جو، کی ہو۔ (بہار شریعت جلد اوّل حصہ پنجم صفحہ ۹۳۹)(ھٰکذا فتاویٰ فیض الرسول جلد اوّل ص ۵۱۱)لہٰذا مذکورہ بالا حوالہ جات سے یہ صاف روشن ہوگیا کہ اگر کوئی شخص اپنا صدقہ فطر چاول کے ذریعہ ادا کرنا چاہے تو وہ کرسکتا ہے لیکن اس میں قیمت کا لحاظ کیا جائیگا یعنی وہ اتنا چاول ضرور دیں کہ وہ چاول کم از کم آدھے صاع گیہوں کی قیمت بنے یا پھر ایک صاع جو کی قیمت بنے۔

        واللّٰہ تعالیٰ و رسولہ اعلم باالصواب 

محمّد مکّی رضا خان قادری نظامی مہسوتھوی سیتامڑھی بہار۔ رابطہ نمبر 9135171974

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ