کیا اعتکاف میں بیٹھنے والا شخص غسل خانے میں غسل کر سکتا ہے


            السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتیں علماءکرام ومفتیان عظام اس مسئلہ پر کہ مسجد میں پہلے وضو خانہ نہیں تها اور غسل خانہ بهی نہیں تها اور پانی ٹنکی بهی نہیں تهی لیکن اب غسل خانہ کے علا وہ وضو خانہ اور پانی ٹنکی ہے تو کیا معتکف (اعتکاف کرنے والا ) اس میں وضو کرنے کے لیے اور غسل کرنےکے لیے جا سکتا ہے یانہیں اگر جائیگا تو اس کا کیا حکم ہے حدود مسجد کہاں سے کہاں تک ہے کہ جس میں معتکف کے جانے سے اعتکاف نہیں ٹوٹے گا براے کرم جواب عنایت فرمائیں

                 سائل محمد ابن الحسن
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
            وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

                  الجواب بعون الملک الوھاب

خارج مسجد میں جوپانی ٹنکی اوروضوخانہ غسل خانہ وغیرہ ہے وہاں اگرحاجت ہوتومعتکف جاسکتا ہے اس سے اعتکاف فاسدنہ ہوگا جیسے کہ پاخانہ پیشاب استنجا وضواورغسل کی ضرورت ہوتوغسل یہ سب حاجت طبعی ہیں ھکذابہارشریعت حصہ پنجم اعتکاف کابیانلہذا خارج مسجد میں جووضوخانہ وغیرہ بعدمیں بنایاگیاہے وہ خارج مسجد ہی ہے اورحدودمسجد وہیں کےلوگ بتاسکتے ہیں جہاں جومسجد ہے

                     واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبہ محمد ابراہیم خان امجدی قادری رضوی بلرامپوری خطیب وامام غوثیہ مسجد بھیونڈی مہاراشٹر
🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق مزید سوال پوچھیں:

🕌 اوقاتِ نماز

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد

🧭 سمتِ قبلہ (خانہ کعبہ کا اصل رخ)

شمال (North 0°) سے کعبہ شریف کی اصل ڈگری:
272° مغرب
مقام: برصغیر / بھارت (عین کعبہ بیرنگ)
N (شمال)
S (جنوب)
E (مشرق)
W (مغرب)
طریقہ: اپنے موبائل کو شمال (North) کی سمت سیدھا کریں۔ ہری سوئی قبلہ شریف (مغرب) کی طرف رخ کرے گی۔

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0