رمضان المبارک میں وتر کی نماز سری پڑھانا کیسا ہے
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
مفتی صاحب قبلہ جواب عنایت فرمائیں,نوازش ہوگی,رمضان شریف میں وترکی نمازاگر امام نے سرّی پڑھایاتونمازہوگی یانہیں, اورجہری پڑھنا فرض ہے یاواجب یاسنّت اس کاکیامسئلہ ہے پورامکمل جواب فرمائیں
,سائل محمد افتخارپورنیہ بہار
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
رمضان المبارک کےمہینےمیں باجماعت وترکی تینوں رکعات میں قرأت باالجھرواجب ہے لھذاترک واجب پرسجدہ سھوکرےگاجیساکہ نورالایضاح فصل فی واجبات الصلوۃ میں ہےوجھر الامام بقرأة الفجرواولیی العشاءین ولوقضاءوالجمعة والعیدین والتراویح والوترفی رمضان ترجمہ ::اورامام کاجہرکرنافجرکی قرأت میں اورمغرب وعشاء کی پہلی دورکعتوں میں اگرچہ وہ قضاہی ہوں اورجمعہ عیدین تراویح اوررمضان کی وترمیں صورت مسؤلہ میں اگرامام نے باجماعت وترمیں سری قرأت کی توترک واجب کی وجہ سے سہوا پر سجدہ سہو واجب تھا اور عمدا پر واجب الاعادہ اوراگرایسا سہوا ہوا تھا لیکن سجدہ سہو کئے بغیر نماز پوری کرلی تو وقت گزرنےکےبعد بھی ان رکعتوں کا اعادہ واجب ہےجیساکہ سرکارصدرالشریعہ علیہ الرحمہ فرماتےہیں قصدا واجب ترک کیا تو سجدہ سہو سےوہ نقصان دفع نہ ہوگا بلکہ اعادہ واجب ہے ، یونہی اگر سہوا واجب ترک ہوا اورسجدہ سہو نہ کیا جب بھی اعادہ واجب ہےبہارشریعت جلداول حصہ چہارم صفحہ 708دعوت اسلامی
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ محمدافسررضاسعدی عفی عنہ
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ