Headlines
Loading...
کیا ایک مسجد میں چند مرتبہ نماز عیدین ہو سکتی ہیں ؟؟؟

کیا ایک مسجد میں چند مرتبہ نماز عیدین ہو سکتی ہیں ؟؟؟

            السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا ایک ہی مسجد میں عیدین کی نماز چند بار ہو سکتی ہے یا نہیں برائے مہربانی مکمل طور پر جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی

                    السائل بندہ خدا
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
        وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

           الجوابـــــ بعون الملکـــــ الوھاب

ایک مسجدمیں چندبارجمعہ و عیدین کی نماز نہیں ہوسکتی ہےہاں اگر مسجدتنگ ہےتوقاضی شرع کی اجازت سےاب بوجہ ضرورت ماذون قائم کرسکتاہے،مگرابھی لاک ڈاؤن میں اس طرح دوبارہ جمعہ و عیدین قائم کرنادرست نہیں اگرچہ قاضی یااس کاماذون قائم کریں کہ جولوگ مسجدسےروک دیےگئےہیں وہ معذورہیں اورمعذورپرجمعہ و عیدین فرض نہیں (درمختارمیں ہے”)(نوٹ)آسان لفظوں میں حکم سمجھاجاٸےکہ ابھی پانچ لوگ مل کرمسجدمیں جمعہ یا عید قاٸم کرچکےتودوبارہ اسی مسجدمیں جمعہ یا عید قاٸم نہیں کرسکتےہیں چاہےنیچےدرجہ میں ہویادرمیان واوپرمیں ہاں عذرہوتوکوٸی حرج نہیں مثلا جگہ کی تنگی کی وجہ، وغیرہ حالانکہ ابھی پوری مسجدخالی ہےنیزجولوگ مسجدسےروکےگٸےہیں وہ معذورہیں اورمعذورپرجمعہ و عیدین فرض نہیں مگرپڑھناچاہےتومسجدسےباہرکہیں مکمل شراٸط کےساتھ پڑھ سکتےہیں جمعہ و عیدین کی نماز ہوجاٸےگیحوالہ اسی پوسٹ میں موجودہے

                   واللہ تعالی اعلم باالصواب 

فقط محمد نعیم خان القادری خطیب و امام جامع مسجد نیسری کولھا پور مہاراشٹر

2 تبصرے

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ