Headlines
Loading...

           السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نماز عیدین کا طریقہ کیا ہے برائے مہربانی مکمل طور پر جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی

                      سائل اللہ کا بندہ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
      وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ

               الجواب بعون الملك الوھاب

نماز عید کا طریقہ یہ ہے کہ دو رکعت واجب عید الفطر یا عیدالاضحی کی نیت کرکے کانوں تک ہاتھ اٹھائے اور اللّٰہ اکبر کہکر ہاتھ باندھ لے۔پھر ثنا پڑھے۔ یعنی پہلی تکبیر میں ہاتھ باندھے اس کے بعد دو تکبیروں میں ہاتھ لٹکائے پھر چوتھی تکبیر میں ہاتھ باندھ لے اس کو یوں یاد رکھے کہ جہاں تکبیر کے بعد کچھ پڑھنا ہے وہاں ہاتھ باندھ لئے جائیں اور جہاں پڑھنا نہیں وہاں ہاتھ چھوڑ دیئے جائیں پھر امام اعوذ اور بسم اللّٰہآہستہ پڑھ کر جہر کے ساتھ الحمد اور سورت پڑھے پھر رکوع کرے دوسری رکعت میں پہلے الحمد و سورت پڑھے پھر تین بار کان تک ہاتھ لے جاکر اکبراللہ کہے اور ہاتھ نہ باندھےاورچوتھی بار بغیر ہاتھ اٹھائے اللّٰہ اکبر کہتا ہوا رکوع میں جائے اس سے معلوم ہوگیا کہ عیدین میں زائد تکبیریں چھ ہوئیں تین پہلی میں قرات سے پہلے اور تکبیر تحریمہ کے اور تین دوسری میں قرات کے بعد اور تکبیر رکوع سے پہلے اور چھوؤں تکبیروں میں ہاتھ اٹھائے جائیں گے اور ہر دو تکبیر کے درمیان تین تسبیح کی مقدار سکتہ کرے اور عیدین میں مستحب یہ ہے کہ پہلی میں سورہ جمعہ اور دوسری میں سورہ منافقوں پڑھے یا پہلی میں۔سبح اسم اور دوسری میں ھل اتیٰک پڑھے۔بہار شریعت جلد اول حصہ چہارم صفحہ نمبر 95/

                  واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 

کتبہ محمد الطاف حسین قادری خادم التدریس دارالعلوم غوث الورٰی ڈانگا لکھیم پور کھیری یوپی الھندموبائیل فون/9454675352

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ