Headlines
Loading...
کیا دوران نماز فون کاٹ سکتے ہیں؟؟؟

کیا دوران نماز فون کاٹ سکتے ہیں؟؟؟


            السلام علیکم ورحمة الله وبركاته

 سوال ہے کی اگر نماز کی حالت میں فون آجائے تو فون کاٹ سکتے یا نہیں؟ جواب دیکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں 

   سائل محمد ناصر رضا واحدی مدھوبنی بہار 
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
          وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته

                الجواب بعون الملک الوھاب

حالت نماز میں موبائل کی گھنٹی بند کرنے کی اجازت ہے؛لیکن دوران نماز ایک رکن میں ایک بار یا زیادہ سے زیادہ دو بار جیب کے اوپر سے موبائل کی گھنٹی بند کرنے کی اجازت ہے کہ اس عمل قلیل سے نماز فاسد نہیں ہوگی اور اگر ایک رکن میں مثلا صرف قیام میں یا صرف رکوع میں تین بار گھنٹی بند کی تو نماز فاسد ہوجائے گی جس طرح ایک رکن میں تین بار کھجلانے سے نماز فاسد ہوجاتی ہے؛ (موبائل فون کے ضروری مسائل صفحہ 111 112)خلاصہ : دوران نماز موبائل کی گھنٹی بجے تو ایک رکن میں ایک یا دو مرتبہ موبائل کی گھنٹی بند کر سکتے ہیں اس سے نماز فاسد نہیں ہوگی ایک رکن میں تین بار گھنٹی بند کرنے سے نماز فاسد ہوجائے گی؛ نمازی کو اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہئیے کہ نماز کے وقت جب موبائل جیب میں تو سوئچ آف کر دینا چاہئیے یا کم سے کم سائلنٹ تو کر ہی دینا چاہئیے تاکہ کہ خود کے نماز میں خلل نہ ہو اور دوسروں کے نماز میں بھی خلل نہ ہو؛ 

                  واللہ تعالی اعلم بالصواب

کتبــــــــــــہمحمـــد معصـوم رضا نوری عفی عنہمنگلور کرناٹک انڈیا۲۱/ رمضان المبارک ۱۴۴۱؁ ہجری۱۵ / مئی ۰۲۰۲؁ عیسوی بروز جمعہ مبارکہ

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ