Headlines
Loading...
کیا جنّت میں بھی حقیقی طور پر کھانا ملے گا؟؟

کیا جنّت میں بھی حقیقی طور پر کھانا ملے گا؟؟

                السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

علماۓ کرام کی بارگاہ میں عرض ہے کہ جنت میں جنتی حقیقی طور پر کھائیں گے یا یا فقط ان کی خواہشات کو پر کر دیا جائے گا برائے مہربانی مکمل طور پر جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی 

                سائل محمد دانش رضوی رامپوری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
               وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

   الجواب بعون الملک الوہاب الھم ھدایت الحق والصواب

جنتیوں کو جنت میں ہر قسم کے لذیذ سے لذیذ کھانے ملیں گےجو چاہیں گے فوراً ان کےسامنے موجود ہو گااگر کسی پرند کو دیکھ کر اس کے گوشت کھانے کو جی ہو تو اُسی وقت بُھنا ہوا اُن کے پاس آجائے گا اگر پانی وغیرہ کی خواہش ہو تو کوزے خود ہاتھ میں آجائیں گے ان میں ٹھیک اندازے کے موافق پانی دودھ شراب شہد ہوگا کہ ان کی خواہش سے ایک قطرہ کم نہ زیادہ بعد پینے کے خودبخود جہاں سے آئے تھے چلے جائیں گے (بہارشریعت حصہ اول صفحہ۱۵۷) اب اگر کھانے کی بات نہ ہوتی تو صاحب مصنف یہ نہ تحریر کرتے کی جس چیز کھانےکی خواہش انسان کوہوگی وہ چیز سامنے آجائے گا بلکہ صرف یولکھتے کی انسان کوجس چیز کی خواہش ہوگی کھانے کی اس کی صرف خواہش پوری کردی جائے گی اس سے پتہ چلتاہے کی خواہش نہیں بلکہ کھانے کودیاجائے گا اوربخاری شریف کی حدیث پاک ہے کی جنتیوں کوسب سےپہلے کھانے میں مچھلی کے جگرکاوہ حصہ ملےگا جوکنارے رہتاہے (بخاری شریف جلداول صفحہ۴۶۹) (ماخوذ مخزن معلومات صفحہ۱۴۵) 

                       واللہ اعلم بالصواب 

کتبہ غیاث الدین قادری دارالعلوم شھیداعظم دولہاپور گونڈہ

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ