کیا ہجڑے بھی جنّت میں جائینگے؟
السلام علیکُم ورحمۃاللہ برکاتہ
کیا فرماتےہیں علماء کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل میں کیا مخنث جنت میں جائینگے یا نہیں برائے مہربانی مکمل طور پر قران و حدیث کی روشنی میں جواب جلد عنایت فرمائیں
سائل محمد گوہر علی رضوی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
الجـــــــواب بعون الملکـــــ الوھاب
ہجڑہ جیسے مخنث کہتے ہیں یہ اگر چہ گنہگار ہیں بد کردار ہوتے ہیں مگر مسلمان ہیں تو اس کی نماز جنازہ بلا شبہ پڑھی جائے گی جیسا کہ سرکار علیٰ حضرت عظیم البرکت الشاہ امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمہ فتاوی رضویہ شریف میں تحریر فرماتے ہیں کہ ہجڑہ اگر مسلمان ہے تواُس کی جنازہ کی نماز فرض ہے،اور نیت میں مرد و عورت کی تخصیص کی کوئی حاجت نہیں مرد وعورت دونوں کی ایک ہی دعا ہے خصوصاً یہ ہجڑے جو یہاں ہوتے ہیں مرد ہی ہوتے ہیں جو اپنے آپ کو عورت بناتے ہیں۔( فتاویٰ رضویہ شریف جلد 04 صفحہ نمبر 88) اور ایک روایت میں ہے کہ حضرتِ سیِّدُناشیخ عبدُالوہّاب بن عبد المجید ثَقفی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی فرماتے ہیں میں نے ایک جنازہ دیکھا جسے تین مرد اور ایک خاتون نے اُٹھا رکھا تھا خاتون کی جگہ میں نے اُٹھا لیا، نَمازِ جنازہ کی ادائیگی اور تدفین کے بعد میں نے اُس خاتون سے معلوم کیا مرحوم سے آپ کا کیا رشتہ تھا؟بولی میرا بیٹا تھا ۔ پوچھا پڑوسی وغیرہ جنازے میں کیوں نہیں آئے ؟ کہا دراصل میرا فرزند مُخَنَّث (یعنی خُنثیٰ ہیجڑا) تھا ۔ اِس لئے لوگوں نے اِس کے جنازے میں شرکت کواَھَمِّیَّت نہیں دی سیِّدُنا شیخ عبدالوہّاب بن عبد المجید علیْہ رَحْمَۃُ الحَمِیْد فرماتے ہیں مجھے اس غمزدہ ماں پر بڑا رَحم آیا، میں نے اُسے کچھ رقم اور غلّہ وغیرہ پیش کیا ۔ اُسی رات سفید لباس میں ملبوس ایک آدمی چودھویں کے چاند کی طرح چہرہ چمکاتا ہوا میرے خواب میں آیا اور شکریہ ادا کرنے لگا ، میں نے پوچھا : مَن اَنْتَ ؟یعنی آپ کون ہیں؟ بولا میں وُہی مُخَنّث ہوں جِسے آج آپ نے دَفن کیا ہے لوگوں کے مجھے حقیر سمجھنے کی وجہ سیاللہ عَزَّ وَجَلَّ نے مجھ پر رَحم فرمایا ( الرِّسالۃُ القُشَیرِیّہ ص۱۷۳مُلَخَّصاً)(بحوالہ پردے کے بارے میں سوال و جواب صفحہ نمبر 294) خلاصہ یہ ہے کہ مخنث کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی اور انکے حق میں بھی مغفرت کی دعا جائز ہے جبھی جنازہ کی نماز میں پڑھی جاتی ہے اور ظاہر ہے کہ جو مسلمان ہوگا وہ جنت میں جائے گا مگر گنہگار گناہوں کی سزا کاٹنے کے بعد
واللّٰہ ورسولہ اعلم بـاالـــــــصـــــــــواب
کتبہ العبد محمد شفیق رضا رضوی خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشن پور الھند
Walden ki ajazat k bagher shahadat k liye ja sakta hai
جواب دیںحذف کریں