Headlines
Loading...
خواب کی بنا پر مزار بنانا کیسا ہے

خواب کی بنا پر مزار بنانا کیسا ہے


                السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علماٸے کرام و مفتیان شرع متین مندرجہ ذیل مسٸلہ میں کہ اگر کسی ایسی جگہ مزار بنایا جاٸے جہاں نہ کوٸی ولی کا مزار ہو اور نہ ہی کوٸی اولیا ٕاللہ کا مقبرہ ہو لیکن صرف خواب کی وجہ سےایسی جگہ پہ مزار بنایا جاٸے تو اس کا کیا حکم ہے ؟با التفصیل جواب عنایت فرماٸے

         سائل محمد شاکر رضوی جہاں آباد یو پی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
              وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ

    الجواب بعون الملک اہوہاب ھوالھادی الی الصواب:

فرضی مزار بنانا ناجائز وبدعت ہے جیسا کہ فتاوی رضویہ میں ہےفرضی مزار بنانا او راس کے ساتھ اصل سا معاملہ کرناناجائز وبدعت ہے. (فتاوی رضویہ جلد ٩ ص٤٢٦)ظاہر سے بات ہے کہ مزار بننے کے بعد، اصل جیسا معاملہ پیش آئے گا اور لوگ درود وفاتحہ عرس وغیرہ کریں گے. ہوسکتاہے لوگ کہیں کہ ہم اصل جیسا معاملہ نہیں رکھیں گے جب بھی ہم کہیں گے جائز نہیں ہے کیونکہ مزار بننے کے بعد آنے والی نسلوں کے گمراہ ہونے کا خدشہ ہے. رہی خواب کی بات تو یہ بھی درست نہیںن کیونکہ ہر خواب سچا نہیں ہوتا بلکہ شیطان کے ہتھکنڈوں میں ایک ہتھکنڈا ہے وہ طرح طرح کے مکرو فریب کرکے انسان کر گمراہ کرتارہتاہے.بیان کیا جاتا ہے کہ دنیا میں سب سے پہلے جو بت پرستی پھیلی ہے وہ بھی کچھ اسی طرح کا معاملہ تھا بیان کیا جاتاہے حضرت آدم علیہ السلام کے پر پوتے جن کا نام مہلائیل تھا بہت خوبصورت تھے مخلوق خدا انکی زیارت کو مشرق ومغرب سے آتی اور نذر ونیاز پیش کرتی جب انکا انتقال ہوگیا تولوگ آتے اور زیارت نہ کر پاتے تو جو کچھ لاتے اسکو لیکر واپس چلے جاتے ایک دن ابلیس نے انکے بیٹوں کو مشورہ دیا کہ باپ کا پتلابنادو تاکہ مخلوق خدا زیارت کرکے نذرونیاز پیش کرسکے آخرابلیس نے حضرت مہلائیل کا پتلا بنادیا ہی دیا مخلوق خدا آتی اورزیارت کرکے چلی جاتی لیکن ایک وقت ایسا بھی آیا کہ بعد والی نسلیں انھیں خداسمجھ کر پوجنے لگی پھر اسطرح بت پرستی شروع ہوگئی (ماخوذ کتب تواریخ)

                    واللّٰہ ورسولہ اعلم باالصواب 

     ازقلم الفقیر تاج محمد حنفی قادری واحدی اترولوی

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ