کیا لڑکی کا نکاح ماں کے خالہ زاد بھائی سے ہوسکتا ہے


              اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ 

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا لڑکی ماں کےخالہ زاد بھاٸی سے نکاح کر سکتی ہے یہ درست ہے؟ برائے مہربانی جواب عنایت فرمایں

                     سائل محمد آصف رضا رضوی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
                  وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

                      الجوابـــــ بعون الملکـــــ الوھاب 

جی ہاں لڑکی اپنی ماں کے خالہ زاد بھائی یعنی خلیرے ماموں سے نکاح کرسکتی ہے از روئے شرع کوئی ممانعت نہیں جبکہ اور کوئی مانع نکاح مثل رضاعت یا مصاہرت قائم نہ ہو جیساکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ حرمت علیکم امھاتکم و بناتکم و اخواتکم و عماتکم و خالاتکم و بنات الاخ و بنات الاخت و امھاتکم الّٰتی ارضعنکم و اخواتکم من الرضاعۃ و امھات نسائکم الّٰتی دخلتم ربائبکم الّٰتی فی حجورکم من نسائکم الّٰتی دخلتم بھن فان لم تکونوا دخلتم بھن فلا جناح علیکم و حلائل ابنائکم الذین من اصلابکم و ان تجمعوا بین الاختین الا ما قد سلف ان اللہ کان غفورا رحیما والمحصنات من النساء الا ما ملکت ایمانکم کتاب اللہ علیکم " یعنی حرام ہوئیں تم پر تمہاری مائیں تمہاری لڑکیاں تمہاری بہنیں تمہاری پھوپھیاں اور تمہاری خالائیں اور تمہاری بھتیجیاں اور تمہاری بھانجیاں اور تمہاری مائیں جنہوں نے دودھ پلایا اور دودھ کی بہنیں اور تمہاری عورتوں کی مائیں اور انکی بیٹیاں جو تمہاری گود میں ہیں ان بیبیوں سے جن سے تم صحبت کرچکے ہو تو پھر اگر تم نے ان سے صحبت نہ کی ہو تو انکی بیٹیوں میں حرج نہیں اور تمہاری نسلی بیٹوں کی بیبیاں اور دو بہنیں اکٹھی کرنا مگر جو ہے گزرا بے شک اللہ بخشنے والا مہربان ہے اور حرام ہیں شوہر دار عورتیں مگر کافروں کی عورتیں جو تمہاری ملک میں آجائیں یہ اللہ کا نوشتہ ( تحریر, حکم) ہے تم پر " اھ یہاں تک محرمات یعنی ان عورتوں کا ذکر ہوا جن سے نکاح حرام ہے پھر اسکے بعد اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے کہ و احل لکم ماوراء ذالکم " یعنی اور انکے سوا جو رہیں وہ تمہیں حلال ہیں " اھ( پ:4/5/ سورۂ نساء)

                      واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب 

کتبہ اسرار احمد نوری بریلوی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ 25---جون---2020---بروز جمعرات
🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق مزید سوال پوچھیں:

🕌 اوقاتِ نماز

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد

🧭 سمتِ قبلہ (خانہ کعبہ کا اصل رخ)

شمال (North 0°) سے کعبہ شریف کی اصل ڈگری:
272° مغرب
مقام: برصغیر / بھارت (عین کعبہ بیرنگ)
N (شمال)
S (جنوب)
E (مشرق)
W (مغرب)
طریقہ: اپنے موبائل کو شمال (North) کی سمت سیدھا کریں۔ ہری سوئی قبلہ شریف (مغرب) کی طرف رخ کرے گی۔

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0