Headlines
Loading...
چھری میں اگر3سراک نہ ہو تو کیا جانور ذبح نہیں ہوگا

چھری میں اگر3سراک نہ ہو تو کیا جانور ذبح نہیں ہوگا

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ 

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جس چھری میں اگر3سراک نہیں ہےتواس چھری سےجانورکوحلال کرناکیساہے جانورحلال ہوجائےگا یا نہیں برائے مہربانی مکمل طور پر جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی

سائل محمد افروز عالم بگہٹہ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون المک الوھاب۔

وقت ذبح چھری کاتیزہونا ضروری ہے .چھری میں سوراخ کاہوناضروری نہیں کہ ذبح کرنے کا مقصد ہے خون بہانا اور یہ ہرتیز دھاردار اوزار کی جاسکتی ہے اس کے لئے سوراخ ہونا حتی کی چھری کا ہونا بھی شرط نہیں ہے جیسا کہ حضورصدرالشریعہ تحریر فرماتے ہیں ذبح ہراس چیزسے کرسکتےہیں جورگیں کاٹ دےاور خون بہادے۔یہ ضروری نہیں کہ چھری ہی سے ذبح کریں بلکہ کھپچی اوردھاردارپتھر سے بھی ذبح ہوسکتاہے.بہارشریعت جلدسوم حصہ پندرہ صفحہ نمبر/314/

واللہ اعلم بالصواب

کتبہ۔ محمدالطاف حسین قادری خادم التدریس دارالعلوم غوث الوری ڈانگا لکھیم پورکھیری یوپی موبائیل۔/9454675382

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ