Headlines
Loading...
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا مردہ بندہ جو کہ فریزر میں لگا ھوتاہے اسکا حساب کتاب شروع ھو جاتا ھے یا قبر میں ھوگا شرعی کیا حکم ھے برائے مہربانی مکمل طور پر جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی

سائل محمد اسماعیل خان
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
 وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته

الجواب بعون الملک الوھاب

مردہ فریزر میں رکھا ہو یا کسی بھی حالت میں ہو گرچہ اسے سپرد خاک نہ کیا جائے  اس سے اسی حال میں عام مردہ کی طرح   سوالات ہوں گے اور اسے وہیں ثواب یا عذاب پہونچے گا ؛ جیسا کہ بہار شریعت میں ہے   مردہ اگر قبر میں دفن نہ کیا جائے تو جہاں پڑا رہ گیا یا پھینک دیا گیا، غرض کہیں ہو اُس سے وہیں   سوالات ہوں گے اور وہیں   ثواب یا عذاب اُسے پہنچے گا، یہاں   تک کہ جسے شیر کھا گیا تو شیر کے پیٹ میں سوال، و ثواب و عذاب جو کچھ ہو پہنچے گا۔ (بحوالہ الحدیقۃ الندیۃ‘‘، ج 1 ص267/266: (وعذ اب القبر)(حوالہ بہار شریعت حصہ اول عالم برزخ کا بیان )

 واللہ تعالی اعلم بالصواب

 کتبــــــــــــہ محمـــد معصـوم رضا نوری عفی عنہ  ۲۳/ ذی القعدہ ۱۴۴۱ہجری ۱۵/ جولائی ۲۰۲۰عیسوی  بروز بدھ

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ