نماز اوابین پڑھنے کی فضیلت حدیث کی روشنی میں


  السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نمازِ اوابین کی پڑھنے کی کیا فضیلت ہے اور کتنی رکعت پڑھنی ہے برائے کرم رہنمائی فرمایئے کرم ہوگا فقط والسلام 

سائل حافظ محمد نسیم احمد اشرفی بنارس
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجوابـــــ بعون الملکـــــ الوھاب 

صلوةالاوّابین بعد نماز مغرب پڑھی جاتی ہے یہ دوکعتیں ہیں اورچاربھی ہیں اورچھ بھی دورکعت کی فضیلت حضرت سیدنا امیر المومنین صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو کوئی مغرب کے بعد بات چیت کرنے سے پہلے دو رکعت نماز پڑھ لے اللہ تعالی اس کو حطیرة القدس (جنت) میں رہنے کے لئے جگہ عطا فرمائے گا چار کی فضیلت حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ سے ہی روایت ہے کہ اگر کوئی بندہ چار رکعت پڑھے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں وہ ایسا ہو جاتا ہے گویااس نے حج پر حج کیا یعنی ہر دو رکعت پر ایک ایک حج کا ثواب پاۓگا چھ رکعت کی فضیلت یہ روایت بھی حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے اگر کوئی بندہ چھ رکعت پڑھ لے تو اس پرنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اس کے پچاس سال کے گناہ بخش دیتاہے (نزھةالمجالس) تنبیہ اورچھ رکعتوں کے تعلق سے ایک اور روایت میں حضرت سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان عالیشان ہے جو کوئی مغرب کے بعد چھ رکعت پڑھے اس کے سارے گناہ بخش دیئے جائیں گے اگرچہ وہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہو (طبرانی) (فیضان سنت صفحہ١٠٤٤تا١٠٤٥) تنبیہ جو صاحب ترتیب ہے یعنی اسکے ذمہ قضانماز نہیں ہے وہ صلوة الاوابین پڑھے اور جسکے ذمہ قضا نماز باقی ہے وہ صلوۃ الاوابین کے بجائے عمر قضا پڑھے کیونکہ فرض باقی ہوتونفل قبول نہیں ہوتا اور صلوۃ الاوابین نفل ہی ہے

واللہ اعلم بـاالـــــــصـــــــــواب 


کتبہ عبیداللہ بریلوی خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج بریلی شریف

🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق یا نیا سوال پوچھیں:

🕌 اوقاتِ نماز (آج کا شیڈول)

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد
نوٹ: 1 سے 2 منٹ کی احتیاط ملحوظ رکھیں۔

🧭 سمتِ قبلہ کمپاس

قبلہ رخ: تقریباً 265° مغرب-جنوب
شمال (N)
جنوب (S)
مشرق (E)
مغرب (W)
موبائل کو بالکل سیدھا ہاتھ پر رکھیں۔ لال سوئی کا رخ کعبہ شریف کی سمت کی طرف گھوم جائے گا۔

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

اپنے مال، نقدی اور سونے چاندی کی مالیت درج کریں:

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0