Headlines
Loading...
مسلم خواتین کو ساڑی پہننا کیسا ہے؟؟؟

مسلم خواتین کو ساڑی پہننا کیسا ہے؟؟؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا مسلمان عورت ساڑھی پہن سکتی ھے؟ بحوالہ جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی

سائل محمد اسرافیل قریشی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
و علیکم السلام ورحمتہ اللہ برکاتہ

الجواب بعون ملک الوھاب اللھم ھدایہ الحق والصواب 

اسی طرح کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے علامہ امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ ساڑیاں صرف اس ملک میں ہندو عورتیں باندھتی ہیں اور ہندو مسلم عورتوں میں اسی لباس کا فرق ہے اور اس کی حاشیہ میں تحریر فرماتے ہیں کہ بہت سے علاقوں میں مسلم عورتیں ساڑیاں نہیں پہنتی ہیں شلوار و قمیص پہنتی ہیں جیسے یوپی کے اکثر اضلاع میں یہاں لہنگا اور ساڑیاں غیر مسلم عورتیں پہنتی ہیں لیکن ہندستان کے بہت سے علاقوں میں ساڑیاں اور لہنگا مسلم عورتوں کا بھی لباس ہے حکم ممانعت کی علت غیر مسلم کے شعار کا خاص تشبیہ ہے لہذا جہاں ساڑیاں صرف ہندوں کا لباس مانی جاتی ہے مسلم عورتوں کو پہننا مکروہ و ممنوع گناہ ہوگا لیکن جن علاقوں میں یہ مسلمان کا بھی لباس ہیں وہاں پہننا ممنوع نہ ہوگا جائز ہوگا (فتاوی امجدیہ جلد چہارم ص ١٤٤/ ١٤٥

واللہ تعالی اعلم باالصواب

کتبہ العبد محمد انیس الرحمن حنفی رضوی بہرائچ شریف یوپی الھند

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ