حاملہ عورت کس طرح سجدہ کریں
سوال
کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ میری چھوٹی بھابھی حمل سے ہیں انہیں سجدہ کرنے کیلٸے جھکنے میں تکلیف ہوتی ہے تو وہ سجدے کی جگہ پر اونچا تکیہ رکھ لیتی ہیں اور اسی پر وہ سجدہ کرتی ہیں کیا ایسا کرنا صحیح ہے؟ اگر صحیح نہیں ہے تو اس حالت میں صحیح طریقہ کیا ہے ؟
سائل کا نام
سائلہ مومنہ پروین
جواب
اگر تکیہ بارہ انگل سے زیادہ اونچا اور نرم نہیں بلکہ سخت ہے یعنی سجدہ کی حالت میں ناک دب جائے مزید دبانے کی حاجت نہ ہو تو نماز ہوجائے گی اور اگر بارہ انگل سے زیادہ اونچا یا نرم ہو یعنی اس پر سجدہ کرنے پر ناک نہ دبے تو نماز نہ ہوگی جیسا کہ حضور صدر الشریعۃ بدر الطریقہ علامہ امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃ تحریر فرماتے ہیں کسی نرم چیز مثلاً گھاس روئی قالین وغیرہا پر سجدہ کیا تو اگر پیشانی جم گئی یعنی اتنی دبی کہ اب دبانے سے نہ دبے تو جائز ہے ورنہ جائز نہیں اور آگے تحریر فرماتے ہیں اگر کوئی اونچی چیز زمین پر رکھی ہوئی ہے اس پر سجدہ کیا اور رکوع کے لئے صرف اشارہ نہ ہوا بلکہ پیٹھ بھی جھکائ تو صحیح ہے بشرطیکہ سجدہ کے شرائط پاۓ جائیں مثلا اس چیز کا سخت ہونا جس پر سجدہ کیا کہ اس قدر پیشانی دب گئی ہو کہ پھر دبانے سے نہ دبے اور اس کی اونچائی بارہ انگل سے زیادہ نہ ہو
بہار شریعت جلد اول حصہ سوم صفحہ ٢٨٨
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ العبد محمد عمران تنویری گوندہ
١٤ذوالقعدہ١٤٤١ ٦ جولائی ٢٠٢٠
اسلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
جواب دیںحذف کریںوَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرْکَتَہُ
حذف کریںپیارے عزیز فرمائیں کیا کہنا چاہ رہے ہیں آپ