Headlines
Loading...
جنازے میں وہابی کو شامل ہونے کی اجازت ماں دیں تو نماز کا کیا حکم ہے

جنازے میں وہابی کو شامل ہونے کی اجازت ماں دیں تو نماز کا کیا حکم ہے

السلام عليكم و رحمتہ اللہ و برکاتہ 

علمائے کرام کی بارگاہ میں سوال عرض ہیکہ والدہ کہتی ہیکہ دیوبندی جنازہ میں شامل ہوجا اور شریعت منع کر رہی تو اب کس کا ماناجائے والدہ کا یہ شریعت کا جواب عنایات فرماکر شکریہ کا موقع دیں 

سائل حافظ عامر رضا مونگیری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمةاللّٰہ وبرکاتہ 

الجـواب بعون الملکـــــ الوھاب 

بشرط صحت السوال شرعًا یہاں پر والدین کی بات ماننا جائز نہیں۔ کیونکہ دیوبندی وہابی اپنے عقائد باطلہ کیوجـہ سے دائرۂ اسلام سے خارج ھے، امام اہلسنّت اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی قدس سرہٗ فرماتے ہیں: اطاعتِ والدین جائز باتوں میں فرض ھے اگرچہ وہ خود مُرتکِبِ کبیرہ ہوں، ان کے کبیرہ کا وبال ان پر ھے مگر اس کے سبب یہ اُمورِ جائزہ میں ان کی اطاعت سے باہر نہیں ہو سکتا، ہاں اگروہ کسی ناجائز بات کا حکم کریں تو اس میں ان کی اطاعت جائز نہیں، لَاطَاعَةَ لِاَحَدٍ فِی مَعْصِیَةِاللّٰہ تَعَالٰی یعنی: اللّٰہ تعالیٰ کی نافرمانی میں کسی بھی شخص کی اطاعت نہیں کی جائے گی۔ ( ماخوذ از تفسير صراط الجنان بحوالہ فتاوی رضویہ جلد٢٥ ص٢٠٥ / مسند امام احمد، مسند البصریین، بقیۃ حدیث الحکم بن عمرو الغفاری رضی اللّٰہ عنہ، ۷ / ۳۶۳، الحدیث: ۲۰۶۷۹)

             واللّٰہ ورسولہ اعلم بالصواب

             کتبہ عمر فاروق ربانی الھند 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ