Headlines
Loading...
جس بھینس کے دانت نہ نکلے اسکی قربانی کرنا کیسا ہے

جس بھینس کے دانت نہ نکلے اسکی قربانی کرنا کیسا ہے

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ 

سوال...ایک بھینس کی عمر تین. سال ہے اور اسکے دانت ابھی نہیں آئے ہیں تو کیا اس بھینس کی قربانی جایز ہے یا نہیں. کیوں کے بہارشریعت میں ہے دانت نہ ہو تو قربانی جایز نہیں....... تفصیل کے ساتھ جواب دیکر شکریہ کا موقع دیں

سائل محمد شاکر رضوی جہاں آباد یو پی 
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

الجواب بعون الملک الوہاب 

صورت مستفسرہ میں جب بھینس کی عمر تین سال کی ہے تو اس کی قربانی جائز ہے خواہ اس کے دانت اگے ہوں یا نہ اگے ہوں بشرطیکہ اور کوئی مانع قربانی عیب نہ ہو -جیساکہ حضور فقیہ الملت والدین مفتی جلال الدین احمد قبلہ امجدی علیہ الرحمۃ والرضوان فتاوی فیض الرسول میں اسی طرح کے سوال کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں قربانی کا بکرا کم سے کم سال بھر کا ہونا ضروری ہے خواہ وہ دانت والا ہو یا نہ ہو حدیث شریف میں ہے " ضحوا بالثنایا " اھ (ھدایہ جلد رابع ص:433) اور مولانا عبد الحی صاحب فرنگی محلی عمدۃ الرعایہ میں فرماتے ہیں " الثنایا من الغنم ابن حول " اھ درمختار میں ہے وصح الثنی فصاعدا من الثلاثۃ والثنی ھو ابن خمس من الابل و حولین من البقر والجاموس و حول من الشاۃ " اھ اور بدائع الصنائع جلد خامس ص:70/ میں ہے و ذکر الزعفرانی فی الاضاحی الثنی من الشاۃ والمعز ما تم لہ حولہ و طعن فی السنۃ الثانیۃ " اھ (فتاوی فیض الرسول ج:2/ص:454/ قربانی کا بیان / شبیر برادرز اردو بازار لاہور) اور بہار شریعت کی عبارت"دانت نہ ہوں تو قربانی جائز نہیں" کا مطلب یہ ہے کہ دانت جھڑ گئے ہوں یعنی پہلے دانت تھے بعد میں جھڑ گئے تو ایسے بغیر دانت والے جانور کی قربانی جائز نہیں (ایضا ص:459) 

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 

کتبہ اسرار احمد نوری بریلوی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ 

✅✅ صح الجواب ✅✅ شہزادۂ حضور فقیہ ملت حضرت مفتی ابرار احمد امجدی برکاتی صاحب قبلہ دام ظلہ العالی مرکز تربیت افتاء اوجھا گنج ضلع بستی  14---جولائی---2020--- بروز منگل

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ