Headlines
Loading...
تصویر لینا از روئے شرع کیســـاھے

تصویر لینا از روئے شرع کیســـاھے


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ تصویر لینا کسا ہے جواب عنایت فرماۓ مہربانی ہوگی عین نوازش ہوگی آپ کی 

ساٸل محمد عرفان رضا سیتامڑھی بہار
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
و علیکم السلام ورحمتہ اللہ برکاتہ

الجواب بعون ملک الوھاب

جاندار کی تصویر لینا ناجائز و حرام ہے اس کے متلعق احادیث مبارکہ میں سخت وعیدیں آئی ہیں لیکن جاندار کے علاوہ غیر جاندار کی تصویر لینا جائز ہے چند احادیث ملاحظہ ہو عن ابی طلحة قال قال النبی صلی اللہ علیہ وسلم لاتدخل الملائکة بیتا فی کلب ولا تصاویر (صحیح البخاری کتاب اللباس باب التصاویر جلد چہارم ص ٨٧ ) (ترجمہ) حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس گھر میں کتا یا تصویریں ہوں اس میں رحمت کے فرشتے نہیں آتے وعن عبد اللہ بن مسعود قال سمعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اشد الناس عذابا عند اللہ المصورون (صحیح البخاری کتاب اللباس باب عذاب المصورین یوم القیامة جلد چہارم ص ٨٧) (ترجمہ) حضرت عبد اللہ بن مسعود نے فرمایا کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ خدائے تعالی کے یہاں سب سے زیادہ عذاب ان لوگوں کو دیاجائے گا جو جاندار کی تصویر بناتے ہیں عن ابن عباس قال سمعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یقول من صور صورة فان اللہ معذبہ حتی ینفخ فیہ الروح ولیس بنافخ فیھا ابدا (صحیح البخاری کتاب البیوع باب بیع التصاویر جلد دوم ص ٥١) (ترجمہ) حضرت ابن عباس رضی اللہ عنھما نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ جو شخص جاندار کی تصویر بنائے گا تو خدائے تعالی بالیقین اسے عذاب دےگا یہاں تک کہ وہ اپنی بنائی ہوئی تصویر میں جان ڈال دے اور یہ حقیقیت ہے کہ وہ اس میں کبھی جان نہیں ڈال سکے گا ان تمام احادیث مبارکہ سے تصویر لینے کی شناعت معلوم کی جاسکتی ہے 

واللہ تعالی اعلم باالصواب

کتبہ محمد انیس الرحمن حنفی رضوی بہرائچ شریف یوپی الھند

1 تبصرہ

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ