Headlines
Loading...
کیا گندی ویڈیو دیکھنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے

کیا گندی ویڈیو دیکھنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے

السلام علیکم ورحمتہ اللہ تعالی وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے میں کہ اپنا یا دیگر کا ستر عورت یا موبائل میں زنا .قصداً. جان بوجھ کردیکھنے سے کیا وضو ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں  جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی 

سائل ۔صلاح الدین شیخ انڈیا۔ بنگل۔ ضلع بیربھوم
==============================================
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجواب بعون الملک الوہاب 

ستر عورت کھولنے یا دیکھنے سے وضو نہیں ٹوٹتا چاہے موبائل میں دیکھے یا خود کا یا دوسرے کا جیسا صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی رحمة اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں کہ " عوام میں جو مشہور ہیکہ گھٹنا ، یا ستر کھلنے ، اپنا یا پرایا ستر دیکھنے سے وضو جاتا رہتا ہے محض بے اصل بات ہے لیکن بغیر ضرورت ستر کھلا رہنا منع ہے اور دوسرے کے سامنے ستر کھولنا حرام ہے( بہار شریعت جلد، اول، حصہ، دوم، وضو توڑنے والی چیزوں کا بیان )صورت مسٸولہ میں ستر کھولنے یا دیکھنے سے تو وصو نہیں ٹوٹتا لیکن موبائل میں غلط و زنا کے تصاویر و مناظیر دیکھنے سے اگر مذی خارج ہو گٸی تو وضو جاتا رہےگا 

 واللہ اعلم بـاالـــــــصـــــــــواب 

کتبہ الفقیر محمد جابرالقادری رضوی اڑیسہ 

1 تبصرہ

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ