حالت نماز میں امام کا انتقال ہو جائے تو نماز کیسے ادا کرے

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

ایک سوال عرض ہے کہ امام کا پہلی رکعت میں سجدے میں انتقال ہوگیا تو مقتدی کیا کرے ؟؟ 

سائل: ابو حامد (سدھارتھ نگر)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

الجواب بعون الملک الوہاب 

صورت مستفسرہ میں مقتدیوں کی نماز باطل ہوگئی از سر نو نماز دوبارہ پڑھیں جیساکہ حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ علیہ الرحمۃ والرضوان بھار شریعت میں تحریر فرماتے ہیں نماز میں امام کا انتقال ہوگیا اگرچہ قعدۂ اخیرہ میں تو مقتدیوں کی نماز باطل ہوگئی سرے سے پڑھنا ضروری ہے " اھ( ح:3/ص:603/ خلیفہ کرنے کا بیان / مجلس المدینۃ العلمیۃ دعوت اسلامی) اور درمختار میں ہے و موت و جنون و اغماء " اھ اور خاتم المحققین علامہ ابن عابدین شامی قدس سرہ السامی ردالمحتار میں تحریر فرماتے ہیں "( موت) أقول : تظھر ثمرتہ فی الامام لو مات بعد القعدۃ الأخیرۃ بطلت صلاۃ المقتدیین بہ فیلزمھم استثنافھا " اھ( ج:2/ص:391/ کتاب الصلاۃ / باب ما یفسد الصلاۃ وما یکرہ فیھا / دار عالم الکتب) اور بدائع الصنائع میں ہے و منھا : الموت فی الصلاۃ والجنون والاغماء فیھا أما الموت فظاھر لأنہ معجز عن المضی فیھا " اھ( ج:2/ص:145/ فصل فی بیان حکم الاستخلاف / دار الکتب العلمیۃ) 

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 

کتبہ اسرار احمد نوری بریلوی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ 12---جولائی---2020---بروز اتوار
🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق مزید سوال پوچھیں:

🕌 اوقاتِ نماز

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد

🧭 سمتِ قبلہ (خانہ کعبہ کا اصل رخ)

شمال (North 0°) سے کعبہ شریف کی اصل ڈگری:
272° مغرب
مقام: برصغیر / بھارت (عین کعبہ بیرنگ)
N (شمال)
S (جنوب)
E (مشرق)
W (مغرب)
طریقہ: اپنے موبائل کو شمال (North) کی سمت سیدھا کریں۔ ہری سوئی قبلہ شریف (مغرب) کی طرف رخ کرے گی۔

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0