وصال کے بعد اعمال لکھنے والے فرشتوں کا کیا ہوتا ہے؟؟
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
امید ہے کہ آپ بخیر ہونگے میرا ایک سوال ہے کہ آدمی کے مرنے کے بعد اس کے اعمال لکھنے والے فرشتوں کا کیا ہوتا ہے؟؟ جواب ضرور دیں برائے کرم
سائل محمد فیضان رضا قادری پتہ حبیب پور الھند
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
الجواب بعون الملک الوہاب
جب انسان مر جاتا ہے تو کراما کاتبین(انسان کےاچھےوبرےاعمال درج کرنےوالے)بارگاہ خداوندی میں عرض کرتے ہیں اے رب ہمارا اب کام ختم ہو گیا تیرا بندہ دار عمل سے نکل گیا اجازت دے دے کہ ہم آسمان پر آئیں اور تیری عبادت کریں اللہ تعالی فرماتاہے میراآسمان عبادت کرنے والوں سے بھرا ہے تمہاری کچھ حاجت نہیں پھرعرض کرتے ہیں الہی ہمیں زمین میں جگہ دے ارشاد ہوتا ہے میری زمین عبادت کرنے والوں سے بھری ہے تمہاری کچھ حاجت نہیں عرض کرتے ہیں اللہ اب ہم کیا کریں ارشاد ہوتاہے میرے بندے کی قبر پر کھڑے ہوکر قیامت تک تسبیح و تہلیل و تکبیر پڑھو اور اس کا ثواب میرے بندے کے لئے لکھتے رہو اور کافر کے فرشتوں کو حکم ہوتا ہے کہ اس کی قبر(مرگھٹ) پرجاؤ اور قیامت تک اس پر لعنت کرو(ردالمختارجلد١ ص٣٧٠) (شرح الصدور٣٧٠) (بحوالہ مخزن معلومات صفحہ ٦٥)
واللہ اعلم بـاالـــــــصـــــــــواب
کتبہ عبید اللہ بریلوی خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج بریلی شریف یوپی
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ