قیامت سے کتنے سال پہلےمسلمانوں کی روح قبضہ کر لی جاٸیگی
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ قیامت سے کتنے سال پہلےمسلمانوں کی روح قبضہ کر لی جاٸیگی دس سال بیس سال چالیس سال یا کچھ اور اسکا جواب عنایت فرمائیں
سائل محمد تبریز عالم دہلی الھند
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
قیامت سے چالیس (40) سال پہلے مسلمانوں کی روح قبض کرلی جائے گی جیساکہ حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ علیہ الرحمۃ والرضوان بہار شریعت میں تحریر فرماتے ہیں وفات سیدنا عیسیٰ علیہ الصلوٰۃ والسلام کے ایک زمانہ کے بعد جب قیام قیامت کو صرف چالیس برس رہ جائیں گے ایک خوشبودار ٹھنڈی ہوا چلےگی جو لوگوں کی بغلوں کے نیچے سے گزرے گی جسکا اثر یہ ہوگا کہ مسلمان کی روح قبض ہوجائے گی اور کافر ہی کافر رہ جائیں گے اور انہیں پر قیامت قائم ہوگی " اھ
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ