اہم اعلان
دار الافتاء میں آپ کا خیر مقدم ہے۔ اپنے شرعی سوالات کے مستند جوابات کے لیے رابطہ فرمائیں۔
شرعی فتویٰ

جو کہے سلام پڑھنا غلط ہے اس کے لئے کیا حکم ہے

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ 

علماۓ کرام ومفتیان عظام کے بارگاہ میں ایک سوال ہے کہ جوشخص یہ کہے کہ سلام پڑھنا غلط اس کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے کیا وہ اسلام سے خارج ہو جائیگا اس کا جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی 

سائل محمد عقیل رضا بہرایچ شریف یوپی الہند
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمةاللّٰہ وبرکاتہ 

الجوابـــــ بعون الملکـــــ الوھاب 

حضوراکرمﷺ پر سلام پڑھنا یہ خود اللّٰہ ربّ العزتﷻ اور تمام ملائکہ کی سنّت ھے۔ اور یہ قطعی الثبوت والدلالت نص سے ثابت ھے، لہذا جو شخص سلام پڑھنے کو غلط کہہ رہا ھے تو شرعًا وہ شخص مرتد ھے، اگر وہ شادی شدہ ھے تو اسکا نکاح بھی فسخ ہوگیا اس پر توبـہ فرض ھے، نئے سرے سے کلمہ پڑھکر اسلام لائے۔اسکے بعد اگر عورت راضی ہوتو اسے سے دوبارہ نکاح کرے۔ ( ماخوذ کفریہ کلمات کے بارے میں سوال وجواب"بحوالہ" فتاوی رضویہ جلد١٤ ص٦٩١ وبہارشریعت، جلددوم، حصہ٩، ص٤٥٥ / مفردات القرآن:امام راغب اصفہانی علیہ الرّحمـہ 

               واللّٰہ ورسولہ اعلم بالصواب

کتبہ عمر فاروق ربانی الھند 

دار الافتاء میں اپنا شرعی سوال ارسال کریں

اپنا مسئلہ تحریر کریں، ان شاء اللہ جلد جواب دیا جائے گا

فہرستِ ابواب و کتبِ فقہ

موضوع اور زمرے کے اعتبار سے فتاویٰ کی فہرست