پلیٹ ہاتھ میں اٹھا کر کھانا کیسا ہے؟؟
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
حضور والا کی بارگاہ میں عرض یہ ہے کہ کیا برتن یعنی پلیٹ ہاتھ میں لیکر یعنی اوپر اٹھا کے کھانا کھانا دورست ہے یا نہیں جواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی-"
سائل؛- محمد عمران رضا اترولہ ضلع بلرامپور
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجوابـــــ بعون الملکـــــ الوھاب
اس طرح سے کھانا کھانا خلاف ادب ہے' اور نہ مناسب ہے کہ مسلمانوں کے کھانے کا طریقہ یہ ہے کہ فرش وغیرہ پر بیٹھ کر دسترخوان بچھا کر کھانا کھاتے ہیں، پلیٹ کو اونچا کرکے کھانا تاکہ جھکنا نہ پڑے، اور پھر دانہ وغیرہ اوپر سے زمین پر گر جائے، چاہے وہ ہاتھ کے ذریعے سے ہو یا میز کے ذریعے سے جبکہ کوئی عذر صحیح نہ ہو, یا پھر کرسی پر ہی ہو نصاری کا طریقہ ہے' اس سے اجتناب چاہیے، بلکہ مسلمانوں کو ہر کام سلف صالحین کے طریقہ پر کرنا چاہیے ،، غیروں کے طریقہ کو ہرگز اختیار نہ کرنا چاہیے جیساکہ ممتاز الفقہاء حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ حضرت علامہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ اسی طرح کے ایک سوال کے جواب دیتے ہوئے صحیح بخاری کی حدیث پاک تحریر فرماتے ہیں کہ حضرت انس رضی اللّٰہ عنہ سے مروی ہے کہ نبیٔ کریم ﷺ نے خوان پر کھانا نہیں تناول فرمایا، نہ چھوٹی چھوٹی پیالوں میں کھایا اور نہ حضور اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے لئے پتلی چپاتیاں پکائی گئیں دوسری روایت میں یہ ہے کہ حضور اکرم ﷺ نے پتلی چپاتی دیکھی بھی نہیں- قتادہ سے پوچھا گیا کہ کس چیز پر وہ لوگ کھانا کھایا کرتے تھے؟ کہا کہ دسترخوان پر خوان تپائی کی طرح اونچی چیز ہوتی ہے' جس پر أمراء کے یہاں کھانا چنا جاتا ہے' تاکہ کھاتے وقت جھکنا نہ پڑے، اس پر کھانا کھانا' متکبرین کا طریقہ تھا، جس طرح بعض لوگ اس زمانہ میں میز پر کھاتے ہیں، چھوٹی چھوٹی پیالیوں میں کھانا کھانا بھی أمراء کا طریقہ ہے کہ ان کے یہاں مختلف قسم کے کھانے ہوتے ہیں، چھوٹے چھوٹے برتنوں میں رکھے جاتے ہیں[ماخوذ؛ بہار شریعت جلد سوم حصه 16 صفحه 368 کھانے کا بیان مجلس المدینۃ العلمیۃ دعوت اسلامی]
واللہ اعلم بالصواب
کتبہ العبد فقیر محمد عمران رضا ساغر دہلوی
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ