Headlines
Loading...
کیا نبیوں کے جسموں کو مٹی نہیں کھاتی؟؟

کیا نبیوں کے جسموں کو مٹی نہیں کھاتی؟؟


                السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

حضرت اللّہ کے نبی اور ولی کو مردہ مانے معاذاللہ استغفراللہ کیا وہ مسلمان ہے اور وہ حدیث بھیج دیجئے جسکا ترجمہ یہ ہے کہ اللّہ نے حرام کر دیا ھے اس زمین کو وہ نبیوں کے جسموں کو کھانے ۔۔۔ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں فقط والسلام

                    سائل محمد تبریز عالم دہلی 
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
               وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

                 الجوابـــــ بعون الملکـــــ الوھاب 

صورت مسؤلہ میں جواب یہ ہے کہ ہمارے نبی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم اور تمام انبیاء کرام علیہ الصلاۃ والسلام زندہ ہے جیسا کہ حدیث شریف میں ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ان اللہ حرم علی الارض ان تاکل اجسادلانبیاء فنبی اللہ حی یرزق" ترجمہ یعنی خدائے تعالی نے زمین پر انبیائے کرام علیہ الصلاۃ والسلام کے جسموں کو کھانا حرام فرما دیا ہے تو اللہ کے نبی زندہ ہے اور روزی دیے جاتے ہیں"مشکوة شریف صفحہ ١٢١) اور اسی صفحہ پر ہے کہ جو شخص انبیاء کرام کے بارے میں یہ کہے کہ (معاذاللہ) مرکر مٹی میں مل گئے تو ایسا کہنے والا گمراہ بد مذہب خبیث ہے(بہارشریعت) (بحوالہ انوار شریعت صفحہ ١٠) اور قرآن مجید میں ہے اللہ تعالی فرماتا ہے الا ان اولیاء اللہ لاخوف علیھم ولا ھم یحزنون ترجمہ سن لو بیشک اللہ لے ولیوں پر نہ کچھ خوف ہے نہ کچھ غم اور جو ایمان لائے اور پرہیز گاری کرتے ہیں"(پارہ گیارہ سورہ یونس) حضرت علی بن الہیتی علیہ الرحمتہ سے مروی ہے کہ میں حضرت غوث الثقلین رضی اللہ تعالی عنہ کے ہمراہ حضرت معروف کرخی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار مبارک پر حاضر ہوا تو حضرت نے حاضر ہو کر کہا السلام علیک یا شیخ معروف عبرتنا بدرجة" اے شیخ معروف کرخی السلام علیکم آپ ہم سے ایک درجہ آگے ہیں"پھر دوسری مرتبہ زیارت کے لئے حاضری دی تو میں آپ کے ہمراہ تھا آپ نے اس دفعہ کہا السلام علیک شیخ معروف عبرتاک بدرجتین اے معروف کرخی السلام علیک ہم آپ سے دو درجہ آگے بڑھ گئے تو شیخ معروف کرخی علیہ الرحمتہ نے قبر شریف میں سے جواب دیا علیک السلام یا سید اھل زمانہ اے ابن زمانہ کے سردار وعلیکم سلام"(بہجۃ الاسرار صفحہ ٢٣ قلاعہ الجواہر صفحہ ٢٩ تحفہ قادریہ ۵١ ۵٢) (بحوالہ سیرت غوث پاک صفحہ نمبر ٢٠١) مولوی اشرف علی تھانوی لکھتے ہیں کہ عارف باللہ شیخ محمود کروی شیحانی مدینہ منورہ کی کتاب الباقیات الصالحات میں وہ اپنا واقعہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا حمزہ رضی اللہ تعالی عنہ کی قبر کی زیارت کی توجہ سلام کیا تو اپنے کان سے واقعی طریقے سے سلام کا جواب سنا اور آپ نے ان کو حکم دیا کہ اپنے لڑکے کا نام ان کے نام پر رکھیں پھر ان کے لڑکا ہوا اور اس کا نام انہوں نے حمزہ رکھا" جمال الاولیاء صفحہ ٣٦ (بحوالہ سیرت غوث پاک صفحہ نمبر ،٢٠٢) لہذا اس سے معلوم ہوا کہ انبیاء کرام و اولیاء عظام جو اللہ کے مقدس بندے ہیں وہ اپنی اپنی قبروں میں زندہ ہیں جو انہیں مردہ کہے یا مردہ مانے وہ خود بدمذہب خبیث ہے

                         واللہ اعلم بالصواب 

کت محمد قمرالدین قادری مقام گیناپور ضلع بہرائچ شریف یوپی

1 تبصرہ

  1. ضعیف روایت درج کی پھر اس پر مستزاد حکایات بیان کرنا شروع کردیں دین کے معاملات مذاق ہیں کیا ؟

    کوئی درست روایت یا حوالہ ہے تو وہ درج کیا کریں جناب

    جواب دیںحذف کریں

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ