Headlines
Loading...
جانوروں کی روح قبض کون کرتا ہے

جانوروں کی روح قبض کون کرتا ہے

الســـلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

کیافرماتےہیں علماۓ کرام اس مسئلہ میں کہ جانوروں کی روح قبض کون کرتا ہے شریعت کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی فقط والسلام 

سائل عارف رضا کانپوری یوپی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجوابـــــ بعون الملکـــــ الوھاب 

حقیقت تو خدا کو معلوم ہے البتہ حدیث شریف میں ہے کہ جانوروں اور کیڑوں مکوڑوں کی روحیں تسبیح میں ہے جب ان کی تسبیح ختم ہو جاتی ہے تو ان پر موت طاری ہوجاتی ہے انکی موت ملک الموت کےقبضےمیں نہیں ہےیعنی اللہ تعالی ان جانوروں کی زندگی بلاواسطہ ملک الموت ختم کر دیتا ہے بعض روایتوں میں ہے حضرت عزرائیل علیہ الصلاۃ والسلام صرف انسانوں کی روح قبض فرماتے ہیں باقی ایک فرشتہ جنات کی اور ایک فرشتہ شیاطین کی اور ایک فرشتہ چرندوں و پرندوں و درندوں مچھلیوں کیڑوں و مکوڑوں کی روح قبض کرنے پر مامور ہے اور بعض روایات میں ہے کہ ملک الموت علیہ السلام ہر جاندار یعنی انسان و جن اور تمام بہاٸم کی روح قبض فرماتے ہیں.. واللہ ورسولہ اعلم ( شرح الصدور ص١١٩تا١٢١) (فتاویٰ حدیثیہ ص٢٠) (زرقانی جلد١ ص٥١) حوالہ مخزن معلومات ص٦٣تا٦٤ (مکتبہ نعیمیہ دھلی)

واللّٰہ ورسولہ اعلم باالصواب 

کتبہ عبید اللہ بریلوی خادم التدریس مدرسہ دار ارقم محمدیہ میرگنج بریلی شریف یوپی

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ