جانور ذبح کرنے کا فدیہ لینا کیسا ہے
الســـلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں اگر کسی حافظ قرآن یا عالم دین سے قربانی کا بکرا ذبح کرایا اس کے بدلے نذرانہ دینا کیسا ہے قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں بہت مہربانی ہوگی
سائل محمد انصاف علی اتر پردیش
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام و رحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
صورت مذکورہ میں ذابح کو نذرانہ دینا بلا شبہ جائز ہے مگر اسے اجرت میں گوشت لینا جائز نہیں حضور سیدی سرکار اعلی حضرت علیہ الرحمہ فرماتے ہیں ذبح پر اجرت لینے میں حرج نہیں لانہ لیس بمعصیۃ ولاواجب متعین علیہ ہاں یہ ٹھہراناکہ اسے ذبح کرتاہوں اس میں سے اتناگوشت اجرت میں لوں گا یہ ناجائز ہے (احکام شریعت حصہ اول صفحہ 150/ شبیر برادرز لاہور) اس سے معلوم ہوا کہ حلال جانوروں کو ذبح کرنے پر ذابح کواجرت لینا جائز ہے ہاں یہ طے کرناکہ بعوض ذبح اتنا گوشت بطور اجرت لوں گا یہ ناجائز ہے
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ ۵/ ذی الحجہ ۱۴۴۱ہجری ۲۷/ جولائی ۲۰۲۰عیسوی بروز سوموار
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ