Headlines
Loading...
 کیکڑا اور جھینگا کھانا کیسا ہے

کیکڑا اور جھینگا کھانا کیسا ہے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیکڑا اور جھینگا کھانا کیسا ہے؟ تفصیلی جواب عنایت فرما کر رہنما ئی فرمائیں عین نوازش ہوگی 

السائل دلشاد احمد سدھارتھ نگر یو پی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوہاب

کیکڑا کھانا ناجائز وحرام ہے اور جھینگے میں اختلاف ہے کہ یہ مچھلی ہے یا نہیں اس بناء پر اس کی حلت وحرمت میں بھی اختلاف ہے لہذا اس سے بچنا ہی افضل ہے اعلیٰ حضرت رضی عنہ ربہ القوی تحریر فرماتے ہیں کہ جھینگے کو حمادیہ میں دود یعنی کیڑا کہا اور کیڑے حرام ہے اور اہل حلت کی طرف سے دلیل میں یہ نہ کہا کہ وہ مچھلی ہے بلکہ یہ کہ اس پر مچھلی کا نام بولا جاتا ہے تحقیق مقام یہ ہے کہ ہمارے مذہب میں مچھلی کے سوا تمام دریائی جانور مطلقا حرام ہیں تو جن کے خیال میں جھینگا مچھلی کے قسم سے نہیں ان کے نزدیک حرام ہونا ہی چاہئیے مگر کتب لغت وطب وکتب علم حیوان میں بالاتفاق اس کی تصریح ہے کہ وہ مچھلی ہے قاموس میں ہے: الا ربیان بالکسر سمک کالدود اھ  اور ایسے شبہہ واختلاف سے بے ضرورت بچنا ہی چاہئیے اھ  (فتاویٰ رضویہ جلد ۸ صفحہ ۳۷۶) (ماخوذ: فتاویٰ مرکز تربیت افتاء جلد دوم صفحہ ۲۰۸/۲۰۷ کتاب الذبائح)

واللّٰہ ورسولہ اعلم باالصواب 

کتبہ: غلام محمد صدیقی فیضی متعلم: (درجہ تحقیق سال دوم) دارالعلوم اہل سنت فیض الرسول براؤں شریف سدھارتھ نگر یوپی الہند ۸/ ذی الحجۃ الحرام ۱۴۴۱

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ