درود پاک کو انگلش میں لکھنا کیسا ہے
السلام علیکم ورحمة الله وبركاته
گروپ ھذا کے با وقار مقدس وعلمائے کرام کی بارگاہ میں ایک سوال عرض خدمت ہے درود پاک کو انگلش میں لکھنا کیسا ہے جواب عنایت فرما کر رہنما ئی فرمائیں
السائل دلشاد احمد سدھارتھ نگر یو پی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
الجـــــــواب بعون الملکـــــ الوھاب
قرآنی آیات یا درود شریف انگریزی زبان میں لکھنا درست نہیں ہے جیسا کہ مفسر شہیر حکیمُ الْاُمَّت حضر تِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ الحنان کے ایک تفصیلی فتوے کا اقتباس ملاحظہ ہو ہندی یا انگریزی رسم الخط میں قرآن لکھنا تو صریح تحریف ہے (اور قراٰنِ پا ک کی تحریف حرام ہے ) کہ سین، صاد، ثاء میں ، اسی طرح ق اور ک میں ، ز۔ذ۔ظ میں فرق بالکل نہ ہوسکے گا ۔ مثلا ظاہر کے معنی ہیں ظاہِر اور زاہر کے معنی ہیں چمکدار یا ترو تازہ۔ اب اگر آپ نے انگریزی میں Zahirلکھا تو کیسے معلوم ہو کہ ظاہر ہے یا زاہِر۔ اسی طرح تاہر اور طاہر، قدیر اور قادر، سامع اورسمیع عالم اور علیم میں کس طرح فرق رہے گا؟ غرضیکہ اَوصاف ا َلفاظ تو درکنار خود حروف ہی منقلب (یعنی تبدیل ) ہو جا ئیں گے اور معنی ہی ختم (بحوالہ فتاوٰی نعیمیہ صفحہ 83)
واللّٰہ ورسولہ اعلم باالصواب
کتبہ العبد خاکسار ناچیز محمد شفیق رضا رضوی خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشن پور الھند
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ