8.26.2020

کیا کان کے اوپر کے بال صاف کر سکتے ہیں

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے پر کہ کان کے اوپر جو بال نکل آتے ہیں تو کیا اس بال کو صاف کر سکتے ہیں کہ نہیں،

سائل: احمد رضا، منکا پور
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

حضور صدر الشریعۃ بدر الطریقہ علامہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃ تحریر فرماتے ہیں۔ بھؤں کے بال اگر بڑے ہوگۓ تو ان کو ترشوا سکتے ہیں چہرہ کے بال ترشوا لینا بھی جائز ہے جس کو خط کہتے ہیں اور ہاتھ پاؤں پیٹ پر سے بال دور کر سکتے ہیں ( اسلامی اخلاق و آداب صفحہ ٢٣٥ ) صورت مسئولہ میں جب ہاتھ پاؤں پیٹ کے بال کو دور کر سکتے ہیں تو بدرجہ اولی کان کے بال کو بھی دور کر سکتے ہیں

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبہ العبد محمد عمران القادری التنویری غفرلہ ٤ محرم الحرام ١٤٤٢  ٢٤ اگست ٢٠٢٠

ایک تبصرہ شائع کریں

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ

Whatsapp Button works on Mobile Device only