جو برادری بٹی ہے وہ کہاں سے بٹی ہے
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بعد سلام کے عرض یہ ہے کہ جو برادری بٹی ہے وہ کہاں سے بٹی ہے لہذا اس کے بارے میں مدلل جواب عنایت فرمائیں
حسنین رضا پیلی بھیت شریف
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
الجواب بعون الملک الوھاب
عربوں میں میں طلوع آفتاب اسلام سے قبل (یعنی عرب میں اسلام کےآنےسےپہلے)پشتہا پشت سے نسب محفوظ رکھنے کا عام رواج تھا برخلاف عجمیوں کے اس پر ان کی کوئی خاص توجہ نہیں تھی اس لیے ان کا نسب نامہ محفوظ نہیں رہا لیکن ہندوستانی لوگ جب اسلام قبول کرتے گئے تو قوم مسلم میں انہیں اپنی شناخت کو پہچان کی ضرورت پڑی اس طرح انہیں ہندوستانی مسلمانوں میں ذات برادری کا لحاظ ہونے لگا اور یہ دونوں امور سے ہوا ایک نسب سے اور دوسرا پیشہ سےہندوستان میں نسب کے اعتبار سے چارقومیں مشہور ہیں سید مغل خان شیخ پھر شیخ دو طرح کے ہوتے ہیں ایک قریشی جنہیں شیخ صدیقی شیخ فاروقی شیخ علوی شیخ جعفری کہتے ہیں دوسرے غیر قریشی جو شخص انصاری کہلاتے ہیں یہ قومیں اپنا اپنا نسب ثابت کرتی ہیں اور اپنے آپ کوانکی اولادونسل میں سے کہتی ہیں اعلیٰ حضرت رضی اللہ تعالی عنہ تحریر فرماتے ہیں ہندوستان میں مسلمانوں نے تین قومیں خاص شریف قرار دیں اور انہیں سید یامیر اور خان اور بیک کے خطاب دیے کہ ان سب لفظوں کے معانی عربی وفارسی و ترکی زبان میں سردار ہیں باقی تمام شرفا مثل اولاد امجاد و خلفاء کرام و بنی عباس وانصارکو ایک عام لقب دیا شیخ کہ یہ بھی بمعنی بزرگ ہے( فتاویٰ رضویہ ج٥ ص٤٥٦ ) حوالہ فتاویٰ مرکزتربیت افتا۶ ج١ ص٦٣٦تا٦٣٧ )
واللہ اعلم باالصواب
کتبہ عبید اللہ بریلوی خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج بریلی شریف یوپی
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ