Headlines
Loading...
کیا آیت الکر سی پڑھنے والے پر جنت کی بشارت ہے ؟؟

کیا آیت الکر سی پڑھنے والے پر جنت کی بشارت ہے ؟؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

اس بات کا حوالہ مل سکتا ہے جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کا وقت قریب آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عزرائیل علیہ السلام سے فرمایا کیا میری امت کو موت کی تکلیف برداشت کرنی پڑے گی تو فرشتے نے کہا جی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھ مبارک سے آنسو جاری ہو گئے تو اللہ تعالی نے فرمایا اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم آپکی امت اگر ہر نماز کے بعد آیت الکر سی پڑھے گی تو موت کے وقت اسکا ایک پائوں دنیا میں ہو گا اور دوسرا جنت میں اگر توفیق ہو تو سب کو بتائیں اگر کسی ایک نے بھی عمل کرلیا تو آپ کے لیے صدقہ جاریہ ہےاسکا حوالہ چاہیے

سائل : محمد حسین پاکستان
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجواب بعون الملک الوھاب 

بعینہ یہ روایت تو مجھے نہ مل سکی البتہ اسکے مشابہ ایک روایت نظرآٸی وصال سے تین روز قبل حضرت جبرائیل علیہ السلام بارگاہ رسالت میں آۓپیغام لائے کہ آپ کارب دریافت فرماتاہےکہ آپ اپنے آپ کوکیساپاتےہیں اس کے بعد ملک الموت آۓ اور اجازت طلب کی اسی طرح یہ سلسلہ قبل وصال تین تک جاری رہاکہ حضرت جبراٸیل و ملک الموت بےشمارمقرب فرشتےعلیھم السلام بارگاررسالت میں حاضرکوفیضیاب ہوتےرہےوقت وصال سیدہ فاطمہ ودیگرصحابہ رونےلگےیہاں تک ہمارےسرکارﷺکی مقدس انکھوں سےآنسوجاری ہوگۓ تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ تعالی عنھا نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ تو گذشتہ اور آئندہ ہر حال میں مغفور ہیں مگر یہ گریہ فرمانے کی وجہ کیا ہے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میرا رونا امت پر رحم و شفقت کے لئے ہے کہ میرے بعد ان کا حال کیا سے کیا ہو گا( مدارج النبوت حصہ ٢ص٤٩٧تا٤٩٩ ) رہی فضیلت آیت الکرسی تو نبی اکرم صلی اللہ وسلم نے پہلے ہی فرمادیا تھاجوشخص نمازوں کےبعدآیةالکرسی پڑھےاسکےلیۓجنت کی بشارت ہےاوررات کوسوتےوقت پڑھےتواسکےگھراوراسکےپڑوسیوں کےگھروں کی حفاظت ہے ( شعب الایمان الحدیث٢٣٩٥ حوالہ صراالجنان فی تفسیرالقرآن پ٣ 

واللہ اعلم باالصواب 

کتبہ عبیداللہ بریلوی خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج بریلی شریف

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ