Headlines
Loading...
میلاد شریف منانے کو نو ٹنکی بولنا کیسا ہے

میلاد شریف منانے کو نو ٹنکی بولنا کیسا ہے

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میلاد شریف منانے کو نو ٹنکی بولنا کیسا ہے برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں بڑی مہربانی ہوگی

المستفسی..محمدالتمش خان بندکی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجواب بعون الملک الوھاب 

میلاد پاک کو نوٹنکی بولنایابتاناکفر ہے جیساکہ شارح بخاری فقیہ اعظم ہند حضرت مولانا مفتی محمد شریف الحق امجدی رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں جس نے یہ جملہ کہا اس شخص پر توبہ اور تجدید ایمان اور اگر بیوی والا ہے تو تجدید نکاح بھی لازم ہے اس لیے کہ میلاد پاک اللہ عزوجل اوراسکےرسولﷺ کے ذکر کوکہتےہیں اوراللہ ورسول کےزکرکونوٹنکی کہناکفرہے( فتاوی شارح بخاری ج٢ ص٤٢٥ (ناشر داٸرالبرکات گھوسی)

واللہ اعلم باالصواب 

کتبہ عبید اللہ بریلوی خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج بریلی شریف یوپی

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ