9.06.2020

ایصال ثواب کے لئے فاتحہ گھر میں پڑھے یا قبرستان میں

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایصال ثواب یعنی فاتحہ پڑھنا ہو تو گھر پر پڑھنا بہتر ہے یا قبرستان جا کر پڑھنا بہتر ہے۔مدلل جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی

سائل۔ بدر عالم پریہار سیتامڑھی بہار شریف
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب 

گھر پر بھی ایصال ثواب کر سکتے ہیں یعنی فاتحہ پڑھ سکتے ہیں لیکن بہتر ہے کہ قبرستان میں جاکر فاتحہ خوانی کرے۔ جیسا فتاوی رضویہ شریف میں ہے قبرستان میں جاکے پڑھنے میں زیادہ ثواب ہے کہ زیارتِ قبور بھی سنت ہے او روہاں پڑھنے میں اموات کا دل بھی بہلتاہے۔ اور جہاں قرآن مجید پڑھا جائے رحمتِ الٰہی اترتی ہے۔ قبر اگر پختہ ہے اس پر پانی ڈالنا فضول وبے معنی ہے، یونہی اگر کچی ہے اور اس کی مٹی جمی ہوئی ہے۔ ہاں اگرکچی ہے اور مٹی منتشر ہے تو اس کے جم جانے کوپانی ڈالنے میں حرج نہیں، جیسا کہ ابتدائے دفن میں خود سنت ہے ((( حوالہ فتاوی رضویہ جلد 9 صفحہ نمبر 609 دعوت اسلامی )))

واللہ اعلم باالصواب

کتبہ العبد فقیر محمد اشفاق احمد عطاری 

ایک تبصرہ شائع کریں

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ

Whatsapp Button works on Mobile Device only