حضرت آدم علیہ السلام کو سب سے پہلے سجدہ کس نے کیا
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرْکَتَہُ
کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ حضرت آدم علیہ السلام کو سب سے پہلے سجدہ کس نے کیا حضرت جبریل علیہ السلام نے یا اسرافیل علیہ السلام نے برائے مہربانی توجہ فرمائیں عین نوازش ہوگی آپ کی نوازش ہوگی
سائل محمد وقار احمد الھند
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمت اللہ و برکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
سب سے پہلے سدرہ نشیں جبرائیل امین نے سجدہ کیا پھر میکائیل نے پھر اسرافیل نے پھر عزرائیل علیہم السلام نے پھر سارے فرشتوں نے سجدہ کیا طاعت میں سبقت کرنے کی وجہ سے روح الامین کو سب سے بڑا درجہ عطا فرمایا گیا یعنی خدمت انبیاء اھ( خزائن العرفان پ 1 غ 4 تفسیر نعیمی ج 1 ص 309 ) تفسیر نعیمی ہی میں تفسیر روح البیان کے حوالے سے مسطور ومذکور ہے کہ بعض حضرات فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے حضرت اسرافیل علیہ السلام نے سجدہ کیا اھ (اسلامی حیرت انگیز معلومات ص 71)
واللہ اعلم باالصواب
کتبہ محمد ریحان رضا رضوی فرحاباڑی ٹیڑھاگاچھ وایہ بہادر گنج ضلع کشن گنج بہار انڈیا موبائل نمبر 6287118487
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ