چپکلی کو مارنا کیسا ہے
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ چپکلی کو مارنا کیسا ہے برائے مہربانی مکمل طور پر جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی آپ کی
نام معصوم رضا اتر دیناجپور
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمت اللہ و برکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
چھپکلی کو مارنا چاہیے اس کو مارنے میں ثواب ہے جیسا کہ حدیث شریف میں ہے(عن ابی ھریرہ رضی اللہ عنہ ان رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ و سلم قال من قتل وزغافی اول ضربة کبتت لہ ماٸةحسنة وفی الثالثةدون ذٰلک وفی الثالثةدون ذٰلک) ترجمہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ و سلم نے فرمایا جو شخص گرگٹ یا چھپکلی کو پہلی ضرب میں مارے اس کے نامہ اعمال میں سوکی نیکیاں لکھی جاتی ہیں جو دوسری ضرب میں تواس سےکم لکھی جاتی ہیں اور تیسری میں تو اس سےکم ( مسلم شریف بحوالہ انوارالحدیث ص 247)
واللہ اعلم باالصواب
کتبہ محمد ریحان رضا رضوی فرحاباڑی ٹیڑھاگاچھ وایہ بہادر گنج ضلع کشن گنج بہار انڈیا موبائل نمبر 6287118487
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ